پشاور،جھگڑا سے لاپتہ ہونیوالی بچی والدین کے حوالے 

پشاور،جھگڑا سے لاپتہ ہونیوالی بچی والدین کے حوالے 

  

پشاور (کرائم رپورٹر)تھانہ چمکنی پولیس نے گزشتہ روز شہر کے نواحی علاقہ جھگڑا سے گھر سے لاپتہ ہونے والی معصوم بچی کو ڈھونڈ نکالا، طفلکہ ثناء گزشتہ روز اپنے گھر سے نکل کر لاپتہ ہو چکی تھی جس کم سنی کی وجہ سے گھر کا راستہ بھول چکی تھی، پولیس کو اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی چمکنی طیب جان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی جنہوں نے رات بھر معصوم بچی کی تلاش و پتہ براری جاری رکھی جس کا سراغ لگا کر اپنے والدین کے حوالہ کر دی گئی طفلکہ ثناء بعمر 5/6 سال دختر ارشاد ساکنہ جھگڑا کی حوالگی پر ورثاء نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کے لئے بچوں کا خیال رکھتے ہوئے محتاط رہنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -