سپیشل سیکرٹری محمد عابد خان کو اضافی چارج تفویض کردیا گیا 

سپیشل سیکرٹری محمد عابد خان کو اضافی چارج تفویض کردیا گیا 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)محمد عابد خان سپیشل سیکرٹری‘ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ‘ ایڈمنسٹریٹرکیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کاا ضافی چارج سنبھال لیا اس دوران ایک اجلاس کا انعقادکیا گیاتھا جس میں ڈائریکٹر جنرل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور ارشد علی زبیر‘ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سید مقصود باچہ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر شارق خان‘ ایڈمن آفیسر سید قدیم شاہ‘  اسسٹنٹ  ڈائر یکٹر پراپرٹی  کامران امجد‘آرکٹیکٹ رابعہ نورین‘ اکاؤنٹ آفیسر منیب الرحمان‘ پی ایس او نصر ت اللہ عزیز خان‘ اور چاروں اڈوں کے منیجرز نے شرکت کی اس دوران تما م افسران کا ایڈمنسٹریٹر سے تعارف کرایاگیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن ارشد علی زبیر نے ایڈمنسٹریٹر پشاور محمدعابد خان کو کیپیٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ میں موجود جائیدادوں‘چاروں اڈوں میونسپل کے زیراہتمام چلنے والے تعلیمی ادار وں‘ دستکاری سنٹر‘ فائر بریگیڈ اور دیگر امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر اجلاس کے دوران  ایڈمنسٹریٹرمحمد عابد خان نے کہاکہ پشاور کو خوبصورت شہر بنانے کے حوالے سے ہر شخص نے اپنا اپنا کردار اداکرنا ہے اور پشاور کی خوبصورتی کیلئے دن رات کام کرینگے اور ہر شخص کو اپنے  اپنے حصہ کا کام کرنا ہے جبکہ پشاور ریوائل پلان کے تحت پشاور کو خوبصورت بنانا اولین ترجیح ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -