لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ تخت بھائی کے ملازم کو تنخواہ نہ دینے پر جواب طلب 

لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ تخت بھائی کے ملازم کو تنخواہ نہ دینے پر جواب طلب 

  

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجازانورپرمشتمل دورکنی بنچ نے 18ماہ قبل لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ تخت بھائی میں بھرتی ہونے والے ملازم کو تنخواہ نہ دینے کیخلاف دائر رٹ پر لوکل کونسل بورڈ سے جواب طلب کرلیا، دورکنی بنچ نے علی زمان کی رٹ پر سماعت کی، دوران سماعت انکے وکیل بیرسٹر سرور شاہ نے عدالت کو بتایا کہ 18ماہ قبل اس کے موکل سمیت دیگر افراد کی تقرریاں کی گئی تھیں تاہم اس کے موکل کو تنخواہ نہیں دی جارہی ہے اور اس کیلئے جواز یہ پیش کیاجارہا ہے کہ اس کی تقرری عدالت میں چیلنج ہوئی ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ دیگر بھرتی ہونے والے افراد کو تو تنخواہ دی جارہی ہے تاہم اسکے موکل کو تنخواہ نہیں دی جارہی ہے۔ دورکنی بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد لوکل کونسل بورڈ کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -