کوہاٹ میں خون کی ہولی، دیوار تنازعہ پر فائرنگ، 5افراد جاں بحق، 3زخمی 

کوہاٹ میں خون کی ہولی، دیوار تنازعہ پر فائرنگ، 5افراد جاں بحق، 3زخمی 

  

 کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ کے علاقہ جنگل خیل میں واقع گھمکول افغان مہاجر کیمپ نمبر3 میں چچازاد بھائیوں کی دیوار کے تنازعہ پر مخالف چچازادوں پر فائرنگ‘ پانچ افراد موقع پر جاں بحق‘ خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی‘ ملزمان فرار‘ پولیس رپورٹ کے مطابق گھمکول افغان مہاجر کیمپ نمبر3 میں جنگل خیل کے رہائشی عمر فاروق‘ عرفان‘ عدنان‘ احسان پسران عمر فاروق اور عمر حیات ولد عباس خان نے گھر میں اپنے چچازاد پر دیوار کے تنازعہ پر فائرنگ کر دی جس سے لگ کر فرحان ولد ریاض‘ کاشف ولد زمان‘ ریاض‘ زمان پسران غلام سرور اور فیاض موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ نعمان ولد ریاض‘ محب ولد اختر زمان اور ایک خاتون فرحت بی بی لگ کر شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایک زخمی کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے پولیس تھانہ جنگل خیل نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جسے بعد ازاں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا جبکہ 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -