پارلیمانی لیڈر شیر اعظم خان اور فخر اعظم وزیر کی رحیم داد کی وفات پر تعزیت

پارلیمانی لیڈر شیر اعظم خان اور فخر اعظم وزیر کی رحیم داد کی وفات پر تعزیت

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر شیراعظم خان وزیر اور سابق ایم پی اے فخراعظم وزیرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحیم داد خان کی وفات پر گہرے غم ورنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحیم داد خان کی وفات بہت بڑا سانحہ ہے وہ پارٹی کے بانی رہنماؤں میں سے تھے اور پارٹی اور علاقہ کے عوام کیلئے انکی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں وہ انتہائی شفیق اور ملنسار انسان اور عظیم سیاستدان تھے اور تمام عمر پارٹی اور بھٹو خاندان کے وفادار رہے رحیم داد خان جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں انکی موت ایک ایسا نقصان ہے جس کی خلاء کبھی پر نہیں ہوگی اور انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔مرحوم پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے اور انکی وفات سے علاقہ کے عوام ایک عظیم انسان اور بہترین خدمتگار سے محروم ہوگئے انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ جبکہ پسماندگان کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -