”ایز آف ڈوئنگ بزنس“ کی پالیسی پر تند ہی سے عمل پیرا، حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریگی: وزیراعظم

”ایز آف ڈوئنگ بزنس“ کی پالیسی پر تند ہی سے عمل پیرا، حکومت چینی سرمایہ کاروں ...

  

  اسلام آ باد (نیوزایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی، پاکستان چین سے صنعتی شعبے کی ترقی کے حوالے سے بہت سیکھ سکتا ہے، چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع ملیں گے اور افرادی قوت ہنر سیکھے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چینی کمپنیوں کے سربراہان کے وفود نے ملاقات کی جس میں وفود نے حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ”ایز آف ڈوئنگ بزنس“ پالیسی پر تندہی سے عمل پیرا ہے، سرمایہ کاروں کے لیے مراعات فراہم کی جارہی ہیں، انتظامی کارروائیوں کو سہل بنایا جا رہا ہے، ان کے مسائل کو ترجیحی  بنیادوں پر حل کرنے کے لیے وہ ہر مہینے خود جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین سے صنعتی شعبے کی ترقی کے حوالے سے بہت سیکھ سکتا ہے، چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع ملیں گے اور افرادی قوت ہنر سیکھے گی، پاکستان میں درمیانے اور چھوٹے درجے کی صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں چینی کمپنیاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ زراعت، ماہی گیری، سبزی اور پھل، زیادہ پیداوار والے مال مویشی، آئی ٹی و ٹیکنالوجی اور چھوٹی صنعتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔  ملاقات میں سی ای او ایزی پری فیبریکیٹڈ ہومز پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او لا ہی ٹریڈنگ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او یایشینگ انڈسٹریل پراڈکٹس کمپنی، سی ای او لیڈزون پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او چیانگ شنگ پاکستان سرامیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور سی ای او سنو وائیٹ لاویشن پرائیویٹ لمیٹڈ موجود تھے۔

وزیراعظم 

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پارلیمانی سال میں عوامی مفاد کی قانون سازی کا عمل تیز کیاجائے۔ چاہتے ہیں ایسی موثر قانون سازی ہو جس کا عوام کوبراہ راست فائدہ پہنچے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، چئیرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور نئے پارلیمانی سال کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے پارلیمان سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب کو سراہا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمان سے خطاب کو سراہتے ہوئے کہاکہ صدر مملکت کا خطاب بہت ہی مفصل اور بہترین تھا۔ ملاقات میں آئندہ پارلیمانی سال کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم  عمران خان نے نئے پارلیمانی سال میں عوامی مفاد کی قانون ساز ی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ علاوہ ازیں عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جسمیں ملک کی مجموعی امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

عمران خان ملاقاتیں 

مزید :

صفحہ اول -