وزیراعظم کل لاہور آئیں گے

   وزیراعظم کل لاہور آئیں گے

  

لاہور(جنرل رپورٹر،کرائم رپورٹر) وزیراعظم عمران خان  بدھ کے روز ایک روزہ دورے پر لاہور  آئیں گے، وزیراعظم عمران خان مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعظم کے دورہ لاہور کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ملاقات کریں گے۔ وزیراعلیٰ صوبے کے اہم امور بارے وزیراعظم کو بریف کریں گے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ عمران خان پنجاب حکومت کے اہم امور بارے رہنمائی دیں گے جبکہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ 

  وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -