افغان بارڈر حکام نے طورخم  گیٹ پیدل لوگوں کیلئے بند کر دیا

افغان بارڈر حکام نے طورخم  گیٹ پیدل لوگوں کیلئے بند کر دیا

  

 طور خم (این این آئی)طورخم گیٹ کو افغان بارڈر حکام نے عام پیدل لوگوں کے لئے بند کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افواہوں کے پیش نظر بارڈر پیدل رفت آمد کیلئے بند کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ 12 ستمبر سے بارڈر کھلا رہیگا۔ذرائع کے مطابق افغان بارڈر حکام نے کہاکہ یا تو بارڈر عام لوگوں کے لئے دونوں طرف سے کھلا رکھا جائے یا پھر ان کی حکومت کے دوسرے حکم تک پیدل لوگوں کے لئے بند رہیگا جبکہ گاڑیوں کے لئے بارڈر کھلے رہیگا،افواہوں کے بعد آفغان طورخم میں لوگوں کا بہت بڑا ہجوم جمع ہو چکا ہے جس کے پیش نظر بارڈر بند کرنا پڑا

طورخم گیٹ

مزید :

صفحہ اول -