73سینئر سول ججوں کے تبادلوں،تعیناتیوں کے احکامات
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے73سینئر سول ججوں کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جار ی کردیئے ہیں،چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کی منظورکی کے بعد رجسٹرارلاہورہائی کورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے،نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر سول جج دلدارشاہ کو گوجرنوالہ سے خانیوال، ثاقب فاروق کو چنیوٹ سے وہاڑی،راشد طفیل کو جہلم سے سرگودھا، شاہد ندیم کو منڈی بہاؤالدین سے بہاولپور، محمد شہباز کو فیصل آباد سے راجن پور، شکیل احمد کو لاہور سے چکوال، حسنین عباس کو حافظ آباد سے میانوالی، مظہر حسین کو لاہور سے منڈی بہاؤالدین اورفیاض حسین کو رحیم یارخان سے ساہیوال تعینات کردیاگیاہے تاہم مذکور ججوں سمیت دیگرتبدیل ہو نے والے تمام ججوں کی فہرست www.lhc.gov.pkپربھی دیکھی جاسکتی ہے۔
احکامات