جھوٹی خبر کیسے بنیاد ی حق ہے؟ میڈیا مالکان فیک نیوز کو اپنا حق قرار دے رہے ہیں: فواد چوہدری

    جھوٹی خبر کیسے بنیاد ی حق ہے؟ میڈیا مالکان فیک نیوز کو اپنا حق قرار دے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈیا مالکان فیک نیوز   کو  اپنا حق قرار دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ چند میڈیا مالکان فیک نیوز کو اپنا حق قرار دے رہے ہیں اور اپنے ملازمین کو کہ رہے ہیں تنخواہ کے ساتھ بونس بھی لیں اور سڑک پر نظر آئیں۔ انھوں نے لکھا ہے کہ عام میڈیا ورکر کو تحفظ اور فیک نیوز کے خلاف بھاری جرمانہ یہ قانون صحافت کے کیسے خلاف ہے؟، جھوٹی خبر کیسے بنیادی حق ہو سکتا ہے؟۔ فواد حسین نے کہاکہ شہباز شریف کی قابلیت کا اندازہ اس سے لگا لیں موصوف کہہ رہے ہیں کہ ہم قانون کے خاتمے تک کیمپ میں بیٹھیں گے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ شہباز شریف کی قابلیت کا اندازہ اس سے لگا لیں موصوف کہ رہے ہیں کہ ہم قانون کے خاتمے تک کیمپ میں بیٹھیں گے، خدا کیلئے باقی کچھ نہ پڑھیں اخبار ہی پڑھ لیا کریں۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک کوئی قانون بنا ہی نہیں تو ختم کیسے ہو گا،کیسے کیسے تحفے اس ملک میں لیڈر ہیں۔ 
فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -