کابینہ کمیٹی توانائی کی پاکستان آئل ریفائنری پالیسی کی اصولی منظور ی 

کابینہ کمیٹی توانائی کی پاکستان آئل ریفائنری پالیسی کی اصولی منظور ی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پاکستان آئل ریفائنری پالیسی 2021 کو اصولی طور پر منظور کر لیا۔پیر کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای)کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔پیٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کمیٹی کی منظوری کے لیے پاکستان آئل ریفائنری پالیسی 2021 کی سمری پیش کی۔ مجوزہ پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی کے چیئرمین نے پٹرولیم ڈویژن کے کام اور کوششوں کو سراہا۔ کمیٹی نے پاکستان آئل ریفائنری پالیسی 2021 کو اصولی طور پر منظور کیا تاہم پٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں موجودہ ریفائنریز کو پیش کردہ پیکج پر نظرثانی کرے۔پاور ڈویژن نے 2002 پاور پالیسی کے تحت آئی پی پیز معاہدے کی توثیق پر عملدرآمد کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ تفصیلی بحث کے بعد کمیٹی نے عملدرآمد کمیٹی کی حتمی رپورٹ کی منظوری دی اور پاور ڈویژن کو دستخط شدہ معاہدے کے مطابق تمام 11 آئی پی پیز کی ادائیگیوں کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔
  کابینہ کمیٹی 

مزید :

صفحہ اول -