کنٹونمنٹ انتخابات، مسلم لیگ (ن) کی کامیابی نواز شریف کے بیانیہ کی فتح، امپائر بھی نیو ٹرل رہا
لاہور(جاوید اقبال)صوبائی دارالحکومت کے دو کنٹونمنٹ بورڈز میں مسلم لیگ (ن)کی فتح کولیگی قیادت نے نواز شریف کے بیانیہ کی فتح قرار دیدیا، عوامی حلقے حکومتی امیدواروں کی لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈز کی 19 مئی سے 15 حلقوں (وارڈز)میں شکست کو حکومت پر عوام کا عدم اعتماد قرار دے رہے ہیں جبکہ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں مسلم لیگ نون کو کامیابی دلانا ایک خاص حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد آئندہ جنرل انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی ناکامی کی صورت میں مسلم لیگ (ن) کے الزامات سے بچاؤ کی راہ ہموار کرنا ہے کہ اگر کل عام انتخابات میں مسلم لیگ نون ناکام ہوجاتی ہے ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی غالب اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تومسلم لیگ (ن) کو جواب دینے کیلئے کنٹو نمنٹ بورڈ کے نتائج کو بنیاد بنا دیا جاسکے گا کہ اگر عسکری حلقوں نے مداخلت کرنا ہوتی تو کنٹونمنٹ بورڈ ان کیلئے آسان ٹارگٹ تھا اگر امپائر نیوٹرل رہا چوتھی اور اہم وجہ غیر جانب دار حلقے یہ قرار دے رہے ہیں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں مسلم لیگ نون کی کی کامیابی کی وجہ نیوٹرل امپائر بنا۔اس حوالے سے مسلم لیگ نون پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری رانا محمد ارشد سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیان یا کامیاب ہوا عوام نے حکومت سے عوام دشمنی کا بدلہ لے لیا نے کہا کہ حکومت نے طالبعلم سے تعلیم قریب سے روٹی مزدور سے مزدوری چھین لی گورنمنٹ بورڈ میں (ن)لیگ کے امیدواروں کی فتح نواز شریف کے بیان یا اور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
(ن)لیگ کی فتح