لاہور کنٹونمنٹ انتخابات، ٹکٹوں کی غلط تقسیم، دھڑے بندیاں اور مہنگائی پی ٹی آئی کی شکست کیوجہ قرار

    لاہور کنٹونمنٹ انتخابات، ٹکٹوں کی غلط تقسیم، دھڑے بندیاں اور مہنگائی پی ...

  

 لاہور(شہزاد ملک)تحریک انصاف کی لاہور کے والٹن اور کینٹ کنٹونمنٹ بورڈز میں بد ترین شکست کی وجہ ٹکٹوں کی غلط تقسیم،پارٹی عہدیداروں کی آپسی دھڑے بندی اور مہنگائی کو قرار دیا گیا ہے،پی ٹی آئی کے ذرائع نے ”پاکستان“ کو بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو شکست کی وجوہات پر مبنی بھجوائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ آیا تھا تو اس وقت بھی پی ٹی آئی کے کچھ عہدیداروں نے پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب آفس جا کر بھی احتجاجی مظاہر ہ کیا تھا،زرائع کے مطابق کینٹ کنٹونمنٹ بورڈ میں شکست کا ذمے دار مستعفی ہونے والے ایک سابق وزیر اور ان کی ٹیم کو قرار دیا گیا ہے،والٹین کنٹونمنٹ بورڈ میں بھی شکست کا ذمے دار سینٹرل پنجاب تنظیم کے ایک مرکزی عہدیدار اور والٹن سے پی ٹی آئی کے مقامی ٹکٹ ہولڈر کی آپسی اختلافات کی وجہ سے ٹکٹوں کی غلط تقسیم قرار دیا گیا ہے،پی ٹی آئی کے زرائع کا کہنا ہے کہ اب کوئی بھی ذمے داری لینے کو تیار نہیں ہورہا لیکن زمے داری تو پارٹی عہدیداروں اور مقامی ٹکٹ ہولڈروں کی ہوتی ہے جنہوں نے اپنے اپنے مقامی علاقوں سے نشستیں نکالنی ہوتی ہیں،زرائع کے مطابق آخر میں شکست کی وجہ جو بیان کی گئی ہے اس میں یہ کہا گیا ہے کہ ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء جن میں آٹا،چینی،گھی،کوکنگ آئل اور سبزیاں وغیرہ شامل ہیں ان کے حد سے بھی زیادہ مہنگا ہونے کا غصہ عوام نے ہمارے امیدواروں کو ووٹ نہ دیکر نکالا ہے انتخابی مہم کے دوران بھی عوام کی جانب سے مہنگائی کی شکایات سامنے آتی رہیں جس کا ہمارے پاس کوئی جواب نہ تھا لہذا پارٹی کی حکومت کو مہنگائی ختم کرنے کے لیئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے وگرنہ بلدیاتی الیکشن میں شکست یقینی ہے ایسی صورت حال میں بلدیاتی الیکشن بھی نہ کروانے کی پارٹی سے درخواست کی گئی ہے۔ 

شکست کی وجہ 

مزید :

صفحہ اول -