حکومت وعدوں کی تکمیل میں سب سے آگے‘ چودھری آصف مجید 

حکومت وعدوں کی تکمیل میں سب سے آگے‘ چودھری آصف مجید 

  

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدنے کہا ہے کہ حکومت کی نیت اور سمت درست ہے، رکاوٹوں سازشوں کے باوجود قدرت کامیابیاں دے رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان قومی مفاد کی سوچ رکھتے ہیں، مخالفین ان کے نظریئے کو کبھی شکست نہیں دے سکتے۔ حکومت نے گزشتہ تین سال میں سرکاری امور میں شفافیت پائیدار اور(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 مستحکم معاشی فیصلوں سے ملک وقوم کے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھی ہے۔پاکستان تحریک انصاف اپنے وعدوں کو عملی شکل دے رہی ہے دنیا میں پاکستان کی معاشی اور سفارتی ساکھ بہتر ہورہی ہے۔ عالمی قوتیں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیانیئے اور ویژن کو تسلیم کررہی ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے شاہی روڈ پر آئی کونیکٹ موبائل شاپ کا افتتاح کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری آصف مجید نے کہاکہ پاکستان کی معیشت مضبوطی کے سفر پر گامزن ہے۔حکومت چھوٹے تاجروں اورکاروباری حلقوں کو سہولیات کی فراہمی کویقینی بنارہی ہے تاکہ تاجر خوشحال اورچھوٹے کاروباری طبقے خوشحال ہوں تاجرخوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا، رحیم یارخان شہر کاروباری لحاظ سے تیزی سے ترقی کررہاہے اوریہاں شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ہرچیز دستیاب ہے اب خریداری کے لئے لاہور کراچی یادیگر شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں رہی،آئی کونیکٹ موبائل شاپ کا قیام یقینی طور پر شہریوں کے لیے فائدا مندثابت ہوگا،ایک سوال کے جواب میں چوہدر ی آصف مجید نے کہاکہ شہرمیں اب تک کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں مزید منصوبوں پر کام جاری ہے شہر کو ایک ماڈل سٹی بنایا جائیگا میگا سٹی پیکج سے شہر کا سارا نقشہ تبدیل ہوجائے گا حلقہ کا کوئی علاقہ ترقیاتی کاموں  سے محروم نہیں رہیگا۔اس موقع پر ڈائریکٹر آئی کونیکٹ زین العابدین اورنوید احمد نے پراڈکٹ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جسے ایم پی اے نے بے حد سراہا اوراپنی خوشی کا اظہارکیا۔ اس موقع پر ممبر میونسپل کمیٹی چوہدر ی محمدعلی، چوہدری خضرحیات، چوہدری سلمان احمد،چوہدری حسان علی اورشہریوں کی ایک کثیر تعداد موجودتھی۔

آصف مجید 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -