اربوں کی کرپشن،سابق ڈی پی اوسمیت دیگرکیخلاف سماعت 8اکتوبرتک ملتوی 

اربوں کی کرپشن،سابق ڈی پی اوسمیت دیگرکیخلاف سماعت 8اکتوبرتک ملتوی 

  

  ملتان (خصو صی رپورٹر) احتساب عدالت ملتان نے قومی خزانے میں خورد برد کرکے اربوں روپے کی کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق ڈی پی او شاکر حسین داوڑ سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت شہادتیں (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

قلمبند کرنے کے لیے 8 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کیس میں سابق پولیس ڈی پی اوز اور ڈی ایس پیز  ملوث ہیں۔ملزمان کا موقف ہے کہ ان کے خلاف نیب نے جو انکوائری شروع کی وہ بے بنیاد ہے نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں جس دورانیے میں کرپشن کی نشاہدہی کی گئی ہے ملزمان اس وقت عہدے پر موجود نہیں تھے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب حکام کے مطابق ملزمان سابق ڈی پی او شاکر حسین داوڑ، ڈی ایس پیز تنویر امجد، قدیر انور اور اشفاق احمد سمیت دیگر کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کرنے کا ریفرنس 2017 میں تیار کیا گیا۔ جن پر الزام تھا کہ انہوں نے دوران تعیناتی ڈی پی او وہاڑی تنخواہ، الانسز اور دیگر اخراجات کی مد میں قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا اس معاملے پر 2008 سے 2012 اور 2012 سے 2013 تک انکوائریوں کی علیحدہ علیحدہ شروعات ہوئی ان پر الزامات تھے کہ انہوں نے اکانٹنٹ ڈی پی او آفس مرحوم عبدالستار کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جس پر انکوائری لاہور دفتر گئی اس کے بعد ملتان منتقل کی گئی ان معاملات میں 20 سے زائد افراد کو ملزم ٹھہرایا گیا۔ آڈٹ رپورٹ پر انکوائری شروع ہوئی پانچ افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔کیس میں دیگر ڈی پی اوز بھی ملوث تھے جن میں سے شارق کمال گزشتہ برس 16 جنوری کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری ہو چکے ہیں جبکہ ملزمان پر 20 دسمبر 2018 میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ ایک ہزار 19 ملین کی کرپشن کیس میں پولیس افسران پیش ہوتے رہے تھے۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -