میپکوٹیموں کاجنوبی پنجاب میں کریک  ڈاؤن،801بجلی چوروں کورگڑا

میپکوٹیموں کاجنوبی پنجاب میں کریک  ڈاؤن،801بجلی چوروں کورگڑا

  

 ملتان (  نیوز   رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے رواں ماہ کے دوران 801بجلی چورپکڑلئے۔13 لاکھ48ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر2کروڑ40 لاکھ75ہزار روپے جرمانہ عائد۔42مقدمات درج(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

۔یکم تا11ستمبر2021 کے دوران ملتان میں 90بجلی چوروں کو2877222روپے جرمانہ عائدکیاگیا اور10 مقدمات درج کروائے گئے۔ڈی جی خان میں 174صارفین کو3747327روپے جرمانہ عائداور8ایف آئی آرز درج،وہاڑی میں 66 بجلی چوروں کو1758418روپے جرمانہ عائد،بہاولپور میں 72بجلی چوروں کو2536882روپے جرمانہ عائداور5 مقدمات درج،ساہیوال میں 126صارفین کو3174127روپے جرمانہ عائداور6 ایف آئی آرز درج،رحیم یار خان میں 115بجلی چوروں کو2663172روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج، مظفرگڑھ میں 95بجلی چوروں کو5118410روپے جرمانہ عائداورتین مقدمات درج،بہاولنگر میں 29بجلی چوروں کو902462 روپے جرمانہ عائد اورایک مقدمہ درج، خانیوال میں 34بجلی چوروں کو1297181 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور5مقدمات درج ہوئے۔

بجلی چور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -