میپکو، خواتین ورکرز کوہراسگی کانشانہ  بنانے والا ایڈیشنل منیجرمحمدعلی جبری ریٹائر

میپکو، خواتین ورکرز کوہراسگی کانشانہ  بنانے والا ایڈیشنل منیجرمحمدعلی جبری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (نیوز   رپورٹر) میپکوانتظامیہ نے سٹاف کو ہراسگی کا نشانہ بنانے والے ایڈیشنل منیجر (ایم آئی ایس) میپکو کمپیوٹر سنٹر رحیم یار خان محمد علی کو سروس سے جبری ریٹائرکردیاہے۔ انتظامیہ کو میپکو کمپیوٹرسنٹر رحیم یار خان (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
کے خواتین سٹاف کی جانب سے ایڈیشنل منیجر (ایم آئی ایس) کمپیوٹر سنٹر رحیم یار خان محمد علی کے خلاف کام کرنے والی جگہ پر خواتین ورکرز کو  ہراس کرنے کی تحریری درخواست دی گئی تھی جس پر ایڈیشنل منیجر کو معطل کرکے آپریشن سرکل رحیم یار خان اٹیچ کیاگیاتھا اورتحقیقات کا آغازکیاگیاتھا۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ایکٹ 2010 کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر ایڈیشنل منیجر (ایم آئی ایس) میپکو کمپیوٹر سنٹر رحیم یار خان محمد علی کو سروس سے جبری ریٹائرکردیاگیاہے۔
جبری ریٹائر