برائلر ایک بار پھر آؤٹ آف کنٹرول

برائلر ایک بار پھر آؤٹ آف کنٹرول

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو میں مرغی کی قیمتوں میں ایک ہفتہ میں 50روپے فی کلو اضافہ ہوگیا،50روپے اضافہ کے ساتھ مرغی کا گوشت 280روپے سے بڑھ کر 330روپے پرپہنچ گیا جو کہ روزانہ کی بنیاد پر اضافہ جاری ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتیں کم (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

ہونے کے بعد ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں کو کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے،شہر کے نواحی علاقوں میں قمیت زیادہ ہے، ایک ماہ قبل مرغی کے گوشت کی قیمت 170روپے تھی، تاہم اب دوبارہ قیمتیں بڑھ گئی ہیں،شہری شکوہ کناں ہیں کہ درجنوں محکموں کے باوجود گرانفروشوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں،شہریوں نے ڈی سی مظفرگڑھ سے نہٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آؤٹ آف کنٹرول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -