بااثر افراد کا باراتیوں پر حملہ‘ دلہن اغوا کرنیکی کوشش 

بااثر افراد کا باراتیوں پر حملہ‘ دلہن اغوا کرنیکی کوشش 

  

 اُوچشریف(نمائندہ پاکستان)اُوچشریف کے نواحی موضع کوٹلہ شیخاں میں بھتہ کی رقم منہ مانگی نہ دینے پر نکاح کی رسم میں آنے والے باراتیوں پربااثر سات افراد کا دلہن کے گھر داخل ہو کر دلہا سمیت دیگر افراد پر حملہ دلہن کو بھی اغوا کرنے کی کوشش، تفصیلات کے مطابق کوٹلہ شیخاں میں نوناری قبیلے کے غوث بخش نے اپنی بیٹی کا نکاح جلال پور کے رہائشی محمد(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 وسیم سے کرنے کی بات پکی کرکے بارات بلا لی جس پر اسکے رشتہ دار اجمل وغیرہ ناخوش تھے جہوں نے بات بگاڑنے کیلئے غوث بخش سے 50 ہزارروپے بھتہ طلب کر لیا لیکن انہوں نے اپنی بیٹی کے رشتہ کو اپنی انا سمجھتے ہوئے مبلغ 10 ہزارروپے دے دئیے۔جونہی بارات ان کے گھرداخل ہوئی تو اجمل، خالد،سلیم،تنویرسمیت نصف درجن کے قریب ساتھیوں کو لے کر لڑکی والے گھر باراتیوں پر ٹوٹ پڑے۔ دولہا سمیت دیگرباراتیوں کو ناصرف زدوکوب کیا بلکہ گندی نالی سے کیچڑ اور گندگی اُٹھا کر باراتیوں کے کپڑوں اور چہروں پر پھنک دی۔ دلہن کو اغوا کرنے کی کوشش میں دلہن کی بہن روکاوٹ بننے پر اسکو تشدد کا نشانہ بنانے پر اسکے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی جسکو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے پولیس اس واقع کا مقدمہ درج کرنے میں لیت و لعل کرنے پر متاثرہ خاندان نے آئی جی پنجاب سے فوری مقدمہ درج کرنے سمیت تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -