خاتون کوبلیک میل کرنے والے دوملزموں کاجسمانی ریمانڈمنظور

خاتون کوبلیک میل کرنے والے دوملزموں کاجسمانی ریمانڈمنظور

  

  ملتان(خصو صی رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے خاتون کی نازیبا تصاویر بناکر اسے ہراساں، بلیک میل کرنے (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

والے دو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کی تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان طارق خان اور ثقلین احمد خاتون کو جنسی تعلقات قائم نہ کرنے پر نازیبا ویڈیو وائرل کی دھمکیاں دیتے تھے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے نازیبا مواد، سمز موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کیا گیا تھا۔ملزمان نے گرفتاری کے وقت مزاحمت بھی کی تھی گرفتار ملزمان طارق خان اور ثقلین احمد سے مزید تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اسلئے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ملزمان کو آج دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

ریمانڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -