بہاولپور: منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن‘3کلو ہیروئن برآمد‘ ایک گرفتار

بہاولپور: منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن‘3کلو ہیروئن برآمد‘ ایک گرفتار

  

 بہاول پور(بیورورپورٹ) تھانہ صدر بہاول پور پولیس نے منشیات کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیتی ساڑھے 03 کلوگرام ہیروئن برآمدکرلی، اے ایس پی صدر سرکل کی زیرنگرانی اور ایس ایچ اوتھانہ صدربہاول پور کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمدامین عرف مینا کو گرفتار کرلیا،جو کہ (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

بہاولپورمیں منشیات سپلائی کرتا تھا، جس کے قبضہ سے ساڑھے 03 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی، جس سے مزید تفتیش جاری ہے اوراہم انکشافات بھی متوقع ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اے ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او اور اس کی پوری ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ کااعلان بھی کیا، ڈی پی او نے اہم کارروائی کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ بلا شبہ صدر پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کامیابی ہے،آئی جی پنجاب کی منشیات کے خلاف جاری کمپین کو ہر صورت کامیاب بنایاجائے گا، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کرتے ہوئے اس سے جڑے تمام حقائق کو سامنے لایا جا کر پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ بہاول پور کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم ہے،اس طرح کی مزید کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گیں۔

منشیات برآمد 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -