حکومت کی طرف سے جھوٹا پروپیگنڈہ مسترد،ن لیگ ا ب بھی مقبول ترین جماعت ہے،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ

حکومت کی طرف سے جھوٹا پروپیگنڈہ مسترد،ن لیگ ا ب بھی مقبول ترین جماعت ...

  

 گگو منڈی(نامہ نگارکنو نمنٹ بورڈز کے انتخابات کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ ن آج بھی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے حکومت کی طرف سے مسلم لیگ (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

ن کی قیادت کی کردار کشی کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی ایڈ یشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کنؤ نمنٹ بورڈز کے الیکشن پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اور دیگر قوتیں گزشتہ تین سال سے مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی اور جھوٹے مقدمات ذریعے مسلم لیگ ن کو بد نام کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں لیکن کنؤنمنٹ بورڈز کے انتخابی نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن آ ج  بھی مقبول ترین سیاسی پارٹی ہے اور عوام نے حکومت کا جھوٹا پراپیگنڈہ مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی فیئر الیکشن ہوں گے مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی چوہدری محمد یوسف نے کامیابی پر مسلم لیگ ن کے امیدواران اور پوری قیادت کو مبارک باد ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -