ن لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی‘ عمار اویس لغاری کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں
جام پور (سٹی رپورٹر، نامہ نگار)سلیکٹڈ اور نااہل حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور انکے وزرا پوری توانائی میاں نواز شریف اور ان کے پارٹی(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر صرف کررہے ہیں۔ اگلی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی۔ موجودہ بحران کو صرف مسلم لیگ ن نکال سکتی ہے۔ روزبروز کی مہنگائی پر لوگ موجودہ حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔ یہ بات مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی وزیر سردار اویس خان لغاری کے صاحبزادے سردار عماراویس خان لغاری نے جام پور۔ داجل۔ محمد پور سمیت دیگر علاقوں میں مختلف لوگوں کی وفات پر ان کے ورثا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سماجی رہنما پروفیسر رفیق حسین حیدری۔ کریم نواز خان ارائیں۔ یونس چوہدری۔ عبدالغفار خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ تین سالوں کے دوران کوئی تبدیلی نظر نہ ائی۔ کروڑ نوکریاں اور گھر دینے کا عوام سے وعدے کرنے والوں نے متعد د محکموں سے ملازمین کو نکال کرکے روذ گار چھین لیا۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں پنجاب میں لا اینڈارڈر کی صورت حال انتہائی خراب ہے۔ لاہور جیسے علاقے میں دن دیہاڑے گاڑیاں اسلحہ کے زور پر چھین لی جاتی ہیں۔ سیکرٹریٹ کے قیام سے جنوبی پنجاب کی عوام سے دھوکہ کیا جارہا ہے۔ ان شا اللہ الیکشن میں عوام ووٹ کی طاقت سے موجودہ حکومت کو بھگا کرکے مسلم لیگ ن کو کامیاب کراکے مسائل کا حل نکالیں گے۔ علاوہ ازیں اانہوں نے پارٹی کارکنان کو الیکشن کی تیاری اور عوام سے گہرا رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔
اویس خان لغاری