مسلح افرادکانوجوان پرحملہ،اغوا وحشیانہ تشدد،فائرنگ کے بعد فرار 

مسلح افرادکانوجوان پرحملہ،اغوا وحشیانہ تشدد،فائرنگ کے بعد فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) پولیس تھانہ ٹھینگی کی حدود 52 ڈبلیو بی میں مسلح افراد نے نوجوان کو مبینہ طور پر اغواء کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ملزمان (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کو گلیوں میں گھسیٹتے رہے فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس،تھانہ ٹھینگی نے کاروائی شروع کردی واقعات کے مطابق پولیس تھانہ ٹھینگی کی حدود 52 ڈبلیو بی میں بدنام زمانہ غنڈہ گرد عناصر نواز،رفاقت،آصف،مزمک،گوہر و دیگر چھ نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر محنت کش مصور عباس کو اغواء کرلیا متاثرہ مصور نے بتایا کہ ملزمان اسے پسٹل اور بندوق کے بٹ مارتے رہے اور بعد ازاں گلی میں فائرنگ کرتے ہوئے گھسیٹتے رہے مبینہ ملزمان کی فائرنگ سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ ڈر کے مارے اپنے گھروں میں گھس گئے ملزمان مجھے زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ متاثرین کی درخواست پر پولیس تھانہ ٹھینگی نے کاروائی شروع کردی۔
تشدد