پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی مانیٹر کرنیکا فیصلہ 

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی مانیٹر کرنیکا فیصلہ 

  

ملتان،راجن پور،رحیم یار خان، خانیوال،لودھراں (نیوز رپورٹر،سپیشل رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) عثمان بزدار حکومت کے احکامات پر مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ضلع خانیوال کی دیگر سبزی منڈیاں بھی انتظامیہ کے ریڈار پر آگئیں -ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شہرازی نے علی الصبح عبدالحکیم کی سبزی منڈی میں نیلامی کا جائزہ لیا اور وہاں ناقص صفائی پر مارکیٹ کمیٹی حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سے  (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

رپورٹ طلب کرلی-ڈپٹی کمشنر

نے اس موقع پر  ناجائز  کمیشن مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی-اس موقع پر اے سی کبیروالا خرم حمید اور چیف آفیسر محمد حسین بنگش بھی  ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں طلب اور رسد کے نظام بارے بھی معلومات لیں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منڈیوں سے مارکیٹ تک اشیاء کے نرخ کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے عبدالحکیم شہر انتظامیہ کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے- ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں، گذشتہ دو دنوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کو 1 لاکھ83ہزار جرمانہ،13مقدمات درج اور 34افراد کو کرفتار کر کے مقامی پویس کے حوالہ کر دیا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشی کے خلاف بھرپور کارروئیاں جاری ہیں تاکہ عوام کو مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر سے چھٹکارہ دلایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اشیا خورو نوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں اور اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی مانیٹر کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام گرانفروشی کے خاتمہ کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اینڈرائیڈ موبائل پر قیمت ایپ ڈان لوڈ کرکے گرانفروشوں کی شکایات درج کرائیں۔انہوں نے اپنی ہدایت میں کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اور مارکیٹس وبازاروں کے مسلسل دورے کرکے  ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکان داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ڈپٹی کمشنر لودھراں  عمران قریشی نے بااختیار کنٹرولر جنرل برائے پرائس، سپلائیز،خوردنی اشیا زیر دفعہ 6 پرائس کنٹرول و منافع خوری، ذخیرہ اندوزی ایکٹ 1997 (تجدیدشدہ 2006) کے تحت اشیائے خوردونوش کے نرخ مقرر کرکے حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کا اطلاق ضلع بھرمیں اگلے حکم نامہ تک لاگو رہے گا۔یہ حکم نامہ فوری تاحکم ثانی ضلع لودھراں کی ریونیو حدود میں نافذالعمل ہوگا۔ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں تاجرتنظیموں اور صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے اشیا خوردونوش و اشیا ضروریہ کی قیمتیں مقرر کر کے نوٹی فیکشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق چاول باسمتی سپرکرنل کچی (نیا) 116روپے فی کلوگرام، چارل اری6نمبر51روپے، دال چنا باریک124روپے، دال چنا (موٹی)131روپے، دال مسور (موٹی)162روپے، دال ماش (چمن) 216روپے، دال ماش (برما)192روپے، دال مونگ (دھلی ہوئی)128روپے، چنا سفید (موٹا)174روپے، چنا سفید (باریک)140روپے، سرخ مرچ پسی ہوئی (بمطابق کمپنی ریٹ درج شدہ (رجسٹرڈ)، بیسن 129روپے، سوجی/میدہ 68روپے، چینی Ex-mills+02روپے، چھوٹا گوشت 800روپے، بڑا گوشت400روپے فی کلوگرام، دودھ فی لیٹر75روپے، دہی 80روپے فی کلوگرام، روٹی تندوری (100گرام)07روپے، تندوری نان سادہ (100گرام) 10روپے، آٹا(20کلو گرام بمطابق گورنمنٹ پالیسی، گھی/کوکنگ آئل (بمطابق گورنمنٹ پالیسی)، کیمیائی کھادیں (محکمہ زراعت کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر) پھل، سبزیات، پولٹری، انڈے و مچھلی(ہمہ قسم) کے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر نرخ مقرر کیئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ گوشت مرغی (برائیلر) انڈے و مچھلی کا نرخ روزانہ کی بنیاد پر محکمہ لائیو سٹاک مقررکرے گا۔ حکم نامہ کے مطابق ہر دوکاندار/ڈیلرز کو مقررہ کردہ نرخ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے بھی احکامات دیے گئے ہیں۔ شہریوں کو شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر0800-02345پر رابطہ کرنے کی یا قیمت پنجاب ایپ کے ذریعے شکایت کا اندراج کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان قاسم گل کی کلمہ چوک  لاری اڈا کمیٹی چوک روجھان میں گراں فروش چارجنگ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کیئے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد قاسم گل بلاناغہ کی بنیاد پر روجھان کی مختلف مارکیٹس کی دکانوں پر اشیائے خورد و نوش کی چیکنگ کی اس موقع پر دوران چیکنگ دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ عوام کو معیاری اشیاء خورد و نوش کی سرکاری مقرر کردہ نرخوں پر فراہم کریں اور ناپ تول میں کمی بیشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی  اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں روجھان اسپتال روڈ کلمہ چوک،  میراں پور روڈ پر تجاوزات سے اجتناب کرنے کی   ہدایات دی اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے دکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں رکھنے کی ہدایت کی اور سرکاری مقرر کردہ ریٹ نامے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں اشیاء خوردو نوش کے معیار اور کوالٹی کی بھی چیکنگ کی۔اس موقع پر چیف آفیسر رائے ظفراقبال اور دیگر عملہ اسسٹنٹ کمشنر روجھان کے ہمراہ تھے۔علاوہ ازیں  سیدحسن مجتبی نقوی ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے عیدگاہ روڈ،فتح پور اڈا،حکیم کالونی میں ناجائز منافع خوری اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 5دوکانداروں کو 3ہزار روپے فی کس نقد جرمانہ عائد کیا جبکہ متعدد دوکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر وارننگ دی اس موقع پر سیدحسن مجتبی نقوی ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ ریٹ لسٹ سے ہٹ کر ناجائز منافع پر اشیا خوردونوش کی  فروخت ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی ایسے دوکانداروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کرکے جرمانے، دوکانیں سیل اور پابند سلاسل کیا جائے گا۔  حکومت پنجاب کی ہدایت پر مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے جاری ہیں اس سلسلے میں سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر 10 دکانیں سیل کردی گئیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ کریک ڈاون کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکرٹری آر ٹی اے کی سربراہی میں ٹیموں نے کارروائیاں کیں اس دوران ضلعی ٹیموں نے بطور خاص پولٹری ریٹس اور گھی کی قیمتوں کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر منڈیوں اور ہول سیل پوائنٹس کی بھی چیکنگ کی گئی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت کیلئے کنٹرول ریٹس لاگو کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی قلت پیدا کرکے مہنگائی کرنے والے کسی معافی کے حق دار نہیں۔عوام سرکاری نرخوں سے زائد فروخت پر فوری شکایت درج کرائیں۔عامر کریم خاں نے کہا کہ گراں فروشی سے متعلق شکایت 0800-02345 پر درج کرائی جاسکتی ہے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کیلئے حکومت پنجاب کیجانب سے ذخیرہ اندوزوں اورزائدنرخ پراشیاء فروخت کرنے والوں افرادکوسخت سزاؤں کے دیئے گئے اختیارات کے استعمال بارے دوروزہ تربیتی ورکشاپ کارضاہال میں اہتمام کیاگیاجس میں ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل محمدعبدالودوداورڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرمحمدعمرفاروق خان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کوحکومت پنجاب نے آئینی طور پرمضبوط کردیاہے اب آ پ کومصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم کوتیز کرناہوگااب حکومت پنجاب نے آپ کومجسٹریٹ کے اختیارات دیئے ہیں آپ کافرض ہے کہ آپ ان لوگوں کوقرارواقعی سزائیں دیں جوعوام کاپیسہ ناجائزلوٹ رہاہے تاکہ عوام سکھ کاسانس لے سکیں ہم نے آپ کوتمام قوانین بارے آگاہی فراہم کردی ہے تاکہ آپ مصنوعی مہنگائی اورذخیرہ اندوزی کرنے والوں کوموقع پرسزاؤں کے ساتھ انکا مکمل ٹرائل کرسکیں اور انہیں نہ صرف گرفتار کرائیں بلکہ ایک سے دس سال تک کی سزائیں بھی دے سکیں حکومت پنجاب نے آپ کوپاوردی ہے جس کاجائزاستعمال کرکے ان کونشان عبرت بنائیں۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -