حضرت بہاء الدین زکریاؒ کا تین روزہ عرس شروع،سکیورٹی الرٹ

حضرت بہاء الدین زکریاؒ کا تین روزہ عرس شروع،سکیورٹی الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر،وقائع نگار)جنوبی ایشیاء میں سلسلہ سہرودیہ کے عظیم روحانی پیشوا شیخ الاسلام حضرت غوث بہاء الدین زکریا سہروردی ملتانی ؒ کے 782 ویں سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات دربارعالیہ قاسم باغ ملتان میں شروع ہو گئیں۔ تقریبات کا آغاز درگاہ (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

کے سجادہ نشین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے مزار کو غسل دے کر کیا۔ اس تقریب میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی‘ مخدومزادہ محمد سجاد حسین قریشی‘ پیر سیف احمد قریشی‘ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ‘ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک‘ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری‘ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی‘ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اوقاف محمد اطہر مسعود‘ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزمان قیصرانی‘ سابق صوبائی وزیر معین الدین ریاض قریشی‘ بریگیڈیئر(ر) مقصود قریشی‘ پاکستان زکریا اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری‘ ڈاکٹر آصف قریشی‘ پیرارشاد علی قریشی‘ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا طارق علی‘ ڈسٹرکٹ منیجراوقاف سید ایاز الحسن گیلانی‘ شیخ شاہد مظفر‘ پیر شیخ اعجاز علی قادری سہروردی‘ حمید نواز عاصم اور احمد نواز عصیمی سمیت سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنی دعا میں کہا کہ آج ہمارے دل بہت بوجھل ہیں۔ کورونا وبائاور صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر عرس کی تقریبات کو بہت محدود کیا گیا ہے۔ جو لوگ شریک نہیں ہوسکے وہ روحانی طور پر یہاں حاضر ہیں۔میں غوث پاک کے زائرین اور عقیدت مندوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے گھرو ں میں بیٹھ کر درود پاک پڑھ کر روحانی طور پر عرس کی محفل میں شریک ہوں۔ انشائاللہ وبائکے ختم ہونے کے بعد عرس کی تقریبات حسب روایت منائیں گے۔اور انشائاللہ ان آستانوں کی رونقیں ہمیشہ بحال رہیں گی۔ اس موقع پر انہوں نے مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی‘ ملکی سالمیت و استحکام اور کورونا وبائکے خاتمے کے لئے خصوصی دعا کی۔ تقریب غسل اور چادر پوشی میں ممتاز نعت خوانان حمید نواز عاصم‘ احمد نواز عصیمی اور حاجی غلام شبیر قادری نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ واضح رہے کورونا وائرس کے خطر ناک پھیلا?ں کو مد نظر رکھتے ہوئے عرس کی تقریبات کو محدود کردیا گیا ہے اور سالانہ زکریا کانفرنس کی تمام نشستیں کو بھی منسوخ کردیا گیاہے۔  مزیدبرآں حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی ؒ782ویں سالانہ عرس مبارک کے دوسرے روز حضرت بہائالدین زکریا ملتانی ؒ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے صاحبزادہ مخدومزادہ زین حسین قریشی اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ آج  صبح 10بجے مزار شریف کی چادر پوشی کریں گے اور دعا کروائیں گے۔ کرونا وبا کے پیش نظر عرس کے دوسرے روز بھی قومی زکریا کانفرنس کی نشست منعقد نہیں ہوگی۔ علاوہ ازیں جنوبی ایشیاء میں سلسلہ سہرودیہ کے عظیم روحانی پیشوا شیخ الاسلام حضرت غوث بہائالدین زکریا سہروردی ملتانی ؒ کے 782 ویں سالانہ عرس کے پہلے روز غسل کی تقریب میں سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کے چھوٹے بھائی، سابق ایم پی اے مخدوم مرید حسین قریشی نے شرکت نہ کی۔ تاہم تقریب میں ان کے صاحبزادے مخدومزادہ محمد سجاد حسین قریشی چادر پوشی و غسل کی تقریب میں شریک ہوئے۔ جبکہ سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ نے عرس حضرت بہا الدین زکریا ملتانی رحم اللہ علیہ کے سلسلے دربار حضرت بہا الدین زکریا کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس پی سٹی ڈویژن را نعیم شاہد، ڈی ایس پی محمد اقبال لاشاری، ایس ایچ او لوہاری گیٹ محمد عرفان اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔سی پی او ملتان نے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ دربار میں داخل ہونے والے افراد کی ایس او پی کے مطابق تلاشی لیں اور سخت چیکنگ کے بعد دربار میں داخل ہونے دیا جائے۔کورونا وائرس کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔سی پی او ملتان منتظمین سے ملے جنہوں نے پولیس کی طرف سے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس موقع پر پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔عرس حضرت بہا الدین زکریا ملتانی کے موقع پر ملتان پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
عرس