دعوے ڈرامہ بازی‘ حکومت کی تین سالہ کارکردگی صفر‘ سعید مینس

دعوے ڈرامہ بازی‘ حکومت کی تین سالہ کارکردگی صفر‘ سعید مینس

  

 چوک میتلا(نامہ نگار) تبدیلی سرکار بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روز گاری کو کنٹرول کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سعید احمد خان منیس سابق صوبائی منسٹر آصف سعید خان منیس سینئر وائس چیئر مین ضلع کو نسل وہاڑی عاصم سعید خان منیس نے منیس گروپ کے سرگرم کارکنان محمد ناصر خان کھچی چوہدری محسن جٹھول زاہد خان منیس رزاق نواز (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

خان پا ندہ چوہدری عبدالرشید پپو گجر سر دار یامین ڈوگر چوہدری وحید اختر چیمہ آمین کرمانی ملک احمد فاروق کھو کھر شیخ عبد القدیر کونسلر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روز گاری کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ہے عوام بھوک سے مر رہی ہے غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی صفر ہے بلکہ منفی ایک ہے اشیا خوردو نوش کے ریٹ آسمانوں کو چھو رہے ہیں تمام اشیا غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے تبدیلی سرکار کو مسترد کر دیا ہے اب انشا اللہ آنے والا دور مسلم لیگ ن منیس گروپ کا ہے۔

سعید مینس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -