ڈیرہ میں آپریشن،کروڑوں مالیت کانان کسٹم پیڈسامان ضبط

ڈیرہ میں آپریشن،کروڑوں مالیت کانان کسٹم پیڈسامان ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) قبائلی علاقہ کے بی ایم پی تھانہ راکھی گاج کی کاروائی،دوران چیکنگ نان کسٹم پیڈ سامان کے دو ٹرک پکڑے گئے، دونوں ٹرکوں سے کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان غیر ملکی سگریٹ چھالیہ گٹکا وغیرہ برآمد،ڈیرہ غازیخان کے قبائلی علاقے راکھی گاج کے مقام پر کمانڈنٹ محمد اکرام ملک نے بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی کے ہمراہ(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
 کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے بلوچستان سے پنجاب آنے والے کروڑوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرے ٹرکوں پکڑ کر اپنی تحویل میں لے لیا ہے دونوں ٹرکوں سے کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان غیر ملکی سگریٹ چھالیہ گٹکا وغیرہ برآمد ہوا ہے سمگلروں نے نان کسٹم پیڈ سامان کو سیب کے نیچے اور نمبر پلیٹیں جگہ جگہ تبدیل کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ سامان کو سمگل کرنے کی کوشش کی کمانڈنٹ محمد اکرام ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمگلروں نے نان کسٹم پیڈ سامان کو سیب کی پیٹیوں کے نیچے چھپایا ہوا تھا اور بارڈر ملٹری پولیس بلوچ لیوی سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹیں بھی تبدیل کرتے رہے ہیں۔ نان کسٹم پیڈ سامان کو بلوچستان سے خرید کر پنجاب لاہور سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جس کو بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔ نان کسٹم پیڈ سامان کو قانونی پروسیں مکمل کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کوہ سلیمان سے کرائم اور سمگلنگ کا خاتمہ میری ترجیحات ہیں سمگلنگ کی شکایات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔
نان کسٹم پیڈ