موٹرویزپراسلحہ اورایمونیشن والی پرائیویٹ گاڑیوں کاداخلہ بند

موٹرویزپراسلحہ اورایمونیشن والی پرائیویٹ گاڑیوں کاداخلہ بند

  

ملتان،خانیوال،عبدالحکیم(وقائع نگار، بیورونیوز، نمائندہ پاکستان) آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام کے حکم کے مطابق  ڈی ایس پی محمد(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 حسن بھٹی  بیٹ نمبر 22 نے کہاہیکہ  تمام موٹرویز پر اسلحہ اور ایمونیشن والی پرائیویٹ گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو  قومی شاہراہوں پر کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لیے اور قومی شاہراہوں کومسافروں کیلئے محفوظ سے محفوظ تر بنانے اور ان کی  جان و مال کی  حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام  انتہائی ضروری ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہاکہ  ایسی تمام گاڑیاں جن کے ٹائر کمزور ہیں  اور رات کے وقت جن گاڑیوں کی بیک لائٹس ٹھیک کام نہیں کرتی ہیں ایسی گاڑیاں قومی شاہراہوں پر حادثات کا سبب بن رہی ہیں  اور ان کی وجہ سے معصوم شہریوں کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے  اس وجہ سے اس طرح کی تمام گاڑیوں کا  مفاد عامہ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے  قومی شاہراہوں پر داخلہ بند کر دیا گیا ہے  آپریشنل آفیسر انسپیکٹر گلزار احمد کا کہنا تھا۔  کہ تمام قومی شراہراں پر سفر کرنے والے مسافر ٹریفک قوانین  پر عمل پیرا ہو کر  نا صرف حادثات سے بچ سکتے ہیں بلکہ  مملکت خداداد  کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

داخلہ بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -