چولستان میں شکاریوں کیخلاف گرنیڈ آپریشن‘830افراد کا چالان‘ کارروائی شروع 

چولستان میں شکاریوں کیخلاف گرنیڈ آپریشن‘830افراد کا چالان‘ کارروائی شروع 

  

  بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ وائلڈ لائف کاچولستان میں شکار کرنیوالوں کیخلاف گرینڈآپریشن کر(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

کے830 افراد کاچالان کیا گیاتفصیل کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف بہاولپورنے چولستان میں ہرقسم کے شکار پرپابندی عائدکرنے کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائیاں بھی شروع کررکھی ہیں سال2020 کے دوران688 افراد کے چالان اور508 افراد کو5479600 روپے جرمانہ اور26 افراد کوجیل بھجوایاگیاتھا۔ سال2021 میں 142 افراد کے چالان اور132 افراد کو187900 روپے جرمانہ عائدکیاہے اور18 افراد کوجیل بھجوایاگیاہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف میاں محمدابرارنے بتایاکہ چولستان میں مختلف مقامات پرچھاپے مارکرہرن، بٹیرے طوطے اورسانڈے کاشکار کرنیوالوں کوگرفتار کرکے ان کیخلاف کاروائیاں کی گئی ہیں انہوں نے مزید بتایاکہ چولستان میں ہرقسم کے شکار پرپابندی ہے خلاف ورزی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹایاجائیگا۔

وائلڈ لائف 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -