جمہوریت کا کل عالمی دن،ملک بھرمیں تقریبات، سیمینارز کی تیاریاں 

جمہوریت کا کل عالمی دن،ملک بھرمیں تقریبات، سیمینارز کی تیاریاں 

  

 خانیوال، کوٹ ادو(نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم جمہوریت کل 15 ستمبر(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

کومنایا جائے گا،اس دن کے منانے کا مقصد غیر جمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے اور جمہوریت کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس سلسلے میں ملک بھر میں سیاسی و سماجی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام مذاکرے،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ملکی ترقی میں جمہوریت کے کردار اور اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے،اقوام متحد ہ کی جنرل اسمبلی نے 2007ء میں جمہوریت کے عالمی دن کے منانے کا اعلان کیا 15ستمبر 2008ء کو دنیا بھر میں پہلی مرتبہ جمہوریت کا عالمی دن منایا گیا تھا۔

عالمی دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -