پوائنٹ آف سیلز،ایف بی آرفیصلے پرنظرثانی کرے:صلاح الدین

پوائنٹ آف سیلز،ایف بی آرفیصلے پرنظرثانی کرے:صلاح الدین

  

  ملتان (  نیوز   رپورٹر  ) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدرخواجہ صلاح الدین نے کہا ہے کہ ایف بی آر پوائنٹ آف سیلز مشین کے نفاذکے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور ایسی پالیسیوں سے اجتناب کرے جس سے تاجر برادری اور ٹیکس گزاروں کا ایف بی(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 آر کے مابین فاصلہ بڑھے خوف کی فضا قائم ہو ایک بیان میں انہوں نے پوائنٹ آف سیلز مشین کے حوالہ سے کہا کہ ایف بی آر نئے ٹیکس گزار تلاش کرنے کے لیے اقدامات کرے لیکن ایسی پالیسیاں اختیار کرے جس سے ٹیکس دہندگان میں اضافہ ہو ناکہ ٹیکس دینے والے بھی خوف زدہ ہو جائیں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیلز کے نفاذ کااعلان کرکے تاجروں میں بے چینی کی فضا  پیدا کردی ہے جو ٹیکس کلچر کو فروغ نہ دے گا چیئرمین ایف بی آر اس کا نوٹس لیں اور فرینڈلی پالیسیوں کا نفاذ کرنے کے لیے تاجر برادری اور ٹیکس دہندگان کو اعتماد میں لے۔

صلاح الدین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -