ٹیکس پالیسیاں نامنظور،ٹف ٹائم دیں گے:خواجہ سلیمان 

 ٹیکس پالیسیاں نامنظور،ٹف ٹائم دیں گے:خواجہ سلیمان 

  

  ملتان(نیوزرپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے ایف بی آر کے اقدامات کو یکطرفہ اور معاہدے سے یکسر انحراف قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا ہے تنظیم کے مرکزی چیئرمین و دیگر عہدیداران نے دو ٹوک اور واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 کہ وزیر خزانہ، ایف بی آر تاجروں کے ساتھ کئے گئے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے ملکی معیشت میں بہتری لانے اور اس کے استحکام کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں کیونکہ سیلز ٹیکس، پوائنٹ آف سیلرز، پراپرٹی ٹیکس میں ہوشربا اضافہ ملک بھر کے 50 لاکھ سے زائد چھوٹے تاجروں کے معاشی استحصال اور انہیں تختہ مشق بنانے کی مذموم کوشش ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا تاجر ٹیکس دینے کو تیار ہیں لیکن فکس ٹیکس لگایا جائے، ایف بی آر مینو فیکچررز سے ٹیکس وصولی میں ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیئے چھوٹے تاجروں پر ٹیکسز کا بوجھ بڑھا کر انہیں دیوار سے لگانے پہ تلی ہے، چھوٹے تاجروں کے ساتھ حکومت، ایف بی آر سوتیلی ماں سے بھی بدتر سلوک کر رہی ہے لیکن دوسری طرف ایف بی آر کے 22 ہزار ملازمین ماہانہ چار سے پانچ ارب تنخواہ لیتے ہیں لیکن اخراجات ان کے شاہانہ ہیں ایف بی آر کے افسران اور اہلکاروں کے اثاثے چیک کئے جائیں کہ وہ اپنی ماہانہ آمدنی سے زائد اخراجات کہاں سے پورے کر رہے ہیں اگر حکومت، ایف بی آر نے تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ مزاکرات نہ کئے اور تاجر برادری کے تحفظات دور نہ کئے تو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے ہیڈ آفس اسلام آبادکے سامنے غیر معینہ مدت کے لئے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوجائیں گے بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، مہنگائی پر بیان بازی کی بجائے عملی معنوں میں قابو پایا جائے21ستمبر کو ملتان میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی مرکزی کونسل کا مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گاان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے دیگر تاجر رہنماں مرکزی سنیئر وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم، مرکزی سنیئرنائب صدرحاجی بابر علی قریشی، مرکزی نائب صدرحا ملک عامر اعوان، صدرجنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر، ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ، صدرملتان خالد محمود قریشی، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب زیشان صدیقی، چیئرمین جنوبی پنجاب جاوید اختر خان، چیئرمین ملتان کاشف رفیق،جنرل سیکرٹری ملتان مرزا نعیم بیگ، جوائنٹ سیکرٹری ملتان یعقوب راجپوت، نائب صدر جنوبی پنجاب اکمل بلوچ، نائب صدرملتان ناصر چوہان، سنیئروائس چیئرمین شیخ الطاف، رضوان قریشی، مقبول قریشی،شہباز قریشی،ودیگر کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ کرونا وبا کے باعث لاک ڈان کی وجہ سے گذشتہ ڈیڑھ سال سے لاکھوں چھوٹے تاجر پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں جن کے لئے دکانوں اور گھریلواخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل ہو چکے ہیں رہی سہی کسر آئے روز نت نئے ٹیکسز اور ٹیکسز میں اضافے نے پوری کردی ہے ایسے ٹیکسز محترمہ بے نظیر بھٹو، (ن) لیگ، پرویز مشرف کے دور میں بھی لگائے گئے گذشتہ 33سالوں سے ہم ایسے ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف میدان عمل میں ہیں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے ساتھ یہ طے ہوا تھاکہ جب تک حکومت، ایف بی آر کے ساتھ مزاکرات کامیاب نہیں ہوجاتے تاجروں کو نوٹسز جاری نہ کئے جائیں لیکن افسوس کہ ایف بی آر نے خلاف ورزی کی اور وزیرخزانہ نے بھی وعدے کا پاس نہیں کیا اور تاجروں کو نوٹسز بھیجنا اور جرمانے کرنا شروع کردیئے ہیں اور اب یہ سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں چھوٹے تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے کہا کہ ایک ہزار فٹ کی دکان پر 16فی صد ٹیکس کی ادائیگی لازمی قرار دی گئی ہے لیکن 975فٹ کی دکان پر یہ ٹیکس لاگو نہیں ہے ایسے دہرے معیار کو ہم کسی صورت تسلیم نہیں کرتے اسی طرح پراپر ٹی ٹیکس میں 100فی صد سے 200فی صد تک اضافہ کردیا گیا ہے جب تک ٹیکسز میں کمی نہیں کی جاتی اور کامیاب مزاکرات نہیں ہوتے ہم ٹیکس ادا نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کے ساتھ حکومت، ایف بی آر سوتیلی ماں سے بھی بدتر سلوک کر رہی ہے لیکن دوسری طرف ایف بی آر کے 22ہزار ملازمین ماہانہ چار سے پانچ ارب تنخواہ لیتے ہیں لیکن اخراجات ان کے شاہانہ ہیں ایف بی آر کے افسران اور اہلکاروں کے اثاثے چیک کئے جائیں کہ وہ اپنی ماہانہ آمدنی سے زائد اخراجات کہاں سے پورے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی سرکار نے نئے پاکستان میں مہنگائی کا لامتناہی طوفان کھڑا کرکے رکھ دیا ہے ڈالر کنٹرول نہیں ہورہا ہے روپے کی قدر ختم ہو کر رہ گئی ہے ملکی معیشت کے عدم استحکام کی وجہ سے عام شہری کی قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی ہے جب عام آدمی کی قوت خرید مستحکم نہیں ہوگی تو چھوٹے تاجروں کی حالت کیسے بدلے گی اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر کیسے گامزن ہو گا اگر حکومت، ایف بی آر نے تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ مزاکرات نہ کئے اور تاجر برادری کے تحفظات دور نہ کئے تو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے ہیڈ آفس اسلام آبادکے سامنے غیر معینہ مدت کے لئے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ قانون کی رو سے مینو فیکچررز ایسے ٹیکسز کے زمرے میں آتے ہیں چھوٹے تاجروں کو بلاوجہ پریشان نہ کیاجائے اور ان کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیاجائے۔علاوہ ازیں آل پاکستان انجمن تاجران، چیمبرز آف سمال ٹریڈرز ملتان کے زیراہتمام ظالمانہ سیلز ٹیکس، پوائنٹ آف سیلز،پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کے خلاف نواں شہر چوک سے آر ٹی او آفس ایل ایم کیو روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ایف بی آر آفس کا تاجروں نے گھیرا کیا، احتجاجی ریلی کے آرٹی او آفس پہنچنے پر انتظامیہ نے گیٹ بند کردیئے، بزرگ تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق کواندر جانے سے روک دیا تاہم کمشنر ان لینڈ ریونیو آئی اینڈ آئی زبیر بلال نے ان سے یاداشت وصول کی، شدید گرمی میں تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر ظلم کے یہ ضابطے، نامنظور نامنظور، تاجروں کا چولہا جلنے دو، ڈالر کو کنٹرول کرو، روپے کی قدر مضبوط کرو کے نعرے لگائے اور مطالبات تسلیم نہ کئے جانے پر 29ستمبر کو ایف بی آر کے چیئرمین کے ہیڈ آفس اسلام آباد گھیرا کرنے کا اعلان کردیا اور ایف بی آر ملتان انتظامیہ کو وارننگ دی کہ اگر ایف بی آر ملتان کے افسران و اہلکاران نے مارکیٹوں، بازاروں کا رخ کیا توتاجر سخت مزاحمت کریں گے احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی چیئرمین خواجہ محمد شفیق، چیمبرز آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کے چیئرمین مرزا اعجاز علی، ضلعی صدر شیخ طاہر امجد، چیئرمین طارق کریم چوہدری، سٹی صدر ظفر اقبال صدیقی، چیئرمین احتشام الحق، ممتاز علی بابرسٹی جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری، حاجی اصغر اکبر، خواجہ یاسر اشفاق نے کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدارحکمرانوں کے دور میں جو ظلم چھوٹے تاجروں اور دکاندار وں پر کیا جارہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے میاں نواز شریف جو کہ ان کے محسن تھے لیکن جب تاجروں کے مسئلے پر بات آئی تو ہم نے ہر دور کے حکمرانوں کا مقابلہ کیا اور تاجروں کے حقوق کے لئے بیش بہا قربانیاں دیں انہوں نے کہا کہ پوائنٹ آف سیلزمشین کے نفاذ کے ساتھ ساتھ پراپرٹی ٹیکس میں چار گنا اضافہ ہو گیا ہے کیاملتان میں تیل نکل آیا ہے جو چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کیاجارہا ہے کیاپنجاب میں من و سلوی اتر آیا ہے پراپرٹی ٹیکس کو پاں کی ٹھوکر پر مارتے ہیں ملتان ایف بی آر کے آفس کے سامنے اس لئے آئے ہیں کہ ملتان ایف بی آر کے افسران، ایف بی آر اسلام آباد، وزیر خزانہ ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں اور ہم پرامن انداز میں ان کے سامنے دادرسی کے لئے یاداشت پیش کرنے آئے ہیں لیکن اسلام آباد کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں اور ایف بی آر اسلام آباد حکام نے تاجروں کے تحفظات دور نہ کئے تو 29ستمبر کو اسلام آباد میں دما دم مست قلندر ہوگا۔احتجاجی ریلی میں ارشد ارائیں،شفقت رضا ملک، زبیر خالدقریشی،ملک طاہر ڈوگر،خواجہ ندیم شہزاد،سیف اللہ شیخ،سعید اللہ شیخ،محمد علی شیخ،شیخ منیر احمد،خلیل احمد،چوہدری یوسف،حافظ صادق سمیت شہر بھر سے دیگر تاجر تنظیموں کے صدور عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

خواجہ سلیمان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -