سوشل میڈیا پر اسلحہ کیساتھ تصاویر اپ لوڈ کرنیکا سلسلہ تیز

سوشل میڈیا پر اسلحہ کیساتھ تصاویر اپ لوڈ کرنیکا سلسلہ تیز

  

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)حکومتی پابندی کے باوجود سوشل میڈیا پر اسلحہ کے ساتھ تصاویر اپ لوڈ کرنے کا سلسلہ (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

جاری  ہے تفصیل کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تصاویر اپ لوڈ کرکے خوف وہراس پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے، کوٹسمابہ کے رہائشی عدنان علی نے اپنی فیسبک آئی ڈی پر اسلحہ سمیت تصاویر اپ لوڈ کیں جس کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی، شہری وسماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

سوشل میڈیا 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -