ڈپٹی کمشنرڈیرہ کامختلف علاقوں  کادورہ،ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ 

ڈپٹی کمشنرڈیرہ کامختلف علاقوں  کادورہ،ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے افسران کے ہمراہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ، بارڈر ملٹری پولیس سرائے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
متعلقہ محکموں کے افسران نے بریفنگ دی پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس وپلاننگ سیف الرحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی، چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و اسسٹنٹ کمشنر محمداسد چانڈیہ، اسسٹنٹ کمشنرصدر مہدی ملوف، کارپوریشن اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لینے کیساتھ شہر میں صفائی، سیوریج اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا. شہریوں سے ملاقات کر کے مسائل دریافت کیے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل ہونا چاہئیے دی گئی ٹائم لائن پر عملدرآمدکرایاجائے. مٹیریل کے معیار پر ہرگزسمجھوتہ نہیں کیاجائے گا. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی خطہ کیلئے تحفہ ہے اپریل 2022تک منصوبے کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے ساتھ مشینری کی خریداری اور انسٹی ٹیوٹ کو فنکشنل کرنے کیلئے انتظامات شروع کر دیئے جائیں. ڈپٹی کمشنر نے بی ایم پی سرائے کا معائنہ کرتے ہوئے عمارت کی بحالی اور تزئین وآرائش کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں دریں اثناء کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کیلئے مختص دھوبی گھاٹ کا تین کنال 14مرلے سرکاری رقبہ واگزارکرا لیاگیا ہے جس کی مالیت سات کروڑ روپے سے زائد ہے اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے آپریشن کی نگرانی کی جبکہ کمرے اور سٹرکچر مسمار کر دیئے گئے۔
دورہ