کالونی بناکرشہریوں سے فراڈ،ڈویلپر کی عبوری ضمانت خارج کرنے کاحکم

کالونی بناکرشہریوں سے فراڈ،ڈویلپر کی عبوری ضمانت خارج کرنے کاحکم

  

  ملتان(خصو صی رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ہاؤسنگ سکیم کے نام سے کالونی بنا کر شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے اور ترقیاتی کام نہ کرانے والے ڈویلپر سردار غلام سجاد جھلوانہ کی عبوری ضمانت(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

 خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ ضمانت خارج ہونے پر ملزم کو نیب حکام نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا جسے آج جسمانی ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت پیش کیا جائے گا یاد رہے کہ چند روز قبل احتساب عدالت نے ملزم کی بریت کی درخواست بھی خارج کردی تھی جبکہ انکے اور ان کی اہلیہ ناہید جھلوانہ کے خلاف ٹرائل کیس کی سماعت 17 ستمبر مقرر ہے۔ملزمان کے مطابق نیب کے تفتیشی نے ریکارڈ میں جو اقرارنامہ اور دیگر دستاویزات لگائی ہوئی ہیں وہ جعلی ہیں اور ان پر اس کے دستخط اور انگوٹھے بھی فرضی ہیں جس پر فاضل عدالت نے 18 نومبر 2020 کو ڈی جی نیب کو حکم دیا کہ وہ ملزم کے انگوٹھوں پر دستخطوں کی فرانزک رپورٹ ایک ماہ میں عدالت کے روبرو پیش کریں اور تفتیشی کے خلاف کی جانے والی کاروائی رپورٹ چیئرمین قومی احتساب بیورو کو بھی بھجوائیں۔ مگر تفتیشی افسر را خالق نے عدالتی احکامات کے بارے میں متعلقہ افسران کو آگاہ کیے بغیر انہیں سرد خانے کی نذر کردیا۔ اس طرح 8 ماہ کا عرصہ گزر گیا ملزم نے فاضل عدالت کی توجہ اس طرف مبذول کرائی تو عدالت نے ڈی جی نیب سے وضاحت طلب کرلی تھی۔ ملزم کا کہنا ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265-k کے تحت اس کے خلاف کوئی کیس نہیں بنتا اس لیے اسے بری کیا جائے تاہم وکلا دلائل کے بعد درخواست خارج کردی گئی تھی۔نیب حکام کو اس واقعہ کا پتہ چلا تو انہوں نے تفتیشی افسر راؤخالق کا تبادلہ کراچی کردیا اور اس کی جگہ مراتب حسین کو لگا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ را خالق کا تعلق بہاولپور سے ہے اور اس کے ملزم سے دوستانہ تعلقات ہیں۔ نیب نے کالونی کے مالک کے اس بیان کو غلط قرار دیا کہ وہ اس کالونی کا مالک اور ڈویلپر نہیں ہے اور عدالت میں کمپنی کے جاری کردہ بروشر اور دیگر دستاویزات بھی پیش کردی تھیں تاہم عدالت عالیہ نے گزشتہ روز ملزم کی ضمانت خارج کردی ہے۔

عبوری ضمانت خارج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -