ڈاکو خاتون سے نقدی چھین کر فرار

ڈاکو خاتون سے نقدی چھین کر فرار

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)2موٹر سائیکل چوری،مسلح ڈاکوؤں نے خاتون سے نقدی چھین لی،اہل علاقہ کے تعاقب پرڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار_شہری کے گھر کے تالے توڑ کر نا معلوم چور نقدی،طلائی زیورات سولر پلیٹیں لے گئے،زمیندار کے رقبہ سے سولر موٹر (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

چوری کر لی گئی،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر9اتفاق کالونی کے محمد مبشر راجپوت کی موٹر سائیکل ڈاکٹر فوزیہ ندرت کے کلینک کے باہر سے نا معلوم اٹھا کر لے گئے،چک نمبر 572ٹی ڈی اے کے انیس الرحمن راجپوت کی گھر باہر گلی میں کھڑی موٹر سائیکل نا معلوم اٹھا کر لے گئے،تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر14اے بسم اللہ چوک کے رہائشی جیل میں مقید محسن شہزاد ہانس کی بیوی روبینہ ناز گزشتہ روز گھر کے قریب بسم اللہ چوک سے سودا سلف لینے جا رہی تھی کہ راستہ میں 2نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوارڈاکوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی،مزاحمت پر اس سے نقدی30ہزار چھین کر فرار ہوگئے،خاتون کے شور پراہل علاقہ نے ڈاکوں کا تعاقب کیا تو ڈاکو ابنی موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گئے،پولیس سٹی کوٹ اادو نے موٹر سائیکل قبضہ میں لیکر نا معلوم ڈاکوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر14ای لالہ زار کالونی کے رہائشی مہر اصغر ماہڑہ کے گھر کے تالے توڑ کرنا معلوم چور 20ہزار نقد،ایک تولہ طلائی زیورات اور سولر پلیٹیں ناٹر کولر ودیگر سامان لے گئے،موضع کھیڑہ میں زمیندار ارشاد حسین کے رقبہ میں لگی سولر موٹر مالیتی 57ہزار نا معلوم اتار کر لے گئے،پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -