اپیلوں پرسماعت،8افرادکی سزائے موت عمرقیدمیں تبدیل

اپیلوں پرسماعت،8افرادکی سزائے موت عمرقیدمیں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(خصو صی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان کے دو ججز جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل سپیشل ڈویژن بینچ نے گزشتہ روز گیارہ قتل کے مقدمات میں موت کی سزا پانے والے ملزمان کی اپیلوں پر سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے موضع علی پو(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
ر تحصیل جلال پور پیر والا کے محمد یاسر اور محمد جاوید جو کہ رہزنی اور قتل میں ملوث تھے انہوں نے 2015میں مزاحمت کرنے پر ایک شخص کو ہلاک کر دیا تھا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم محمد جاوید کو سزائے موت اور ملزم محمد یاسر کو عمر قید کی سزا سنائی تھی فاضل بینچ نے ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر ملزمان کو بری کردیا اسی طرح محمد قاسم عرف کاشی، کریم بخش، ساجد حسین، اظہر محمود، قیصر عباس، محمد اخترز محمد سعید اور محمد ایوب کو بھی بری کر تے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔جب کہ دو ملزمان محمد خورشید اور ظفر اقبال کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کے حکم پر قتل کی اپیلوں کی سماعت کے لیے ملتان میں قائم کردہ اسپیشل ڈویژن بینچ نے گزشتہ ہفتے سے اب تک 47 سزائے موت کے ملزمان کو ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر رہا کر دیا ہے جبکہ 8 سزائے موت کے قیدیوں کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
سزائے موت