شجاع آباد: موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق 

شجاع آباد: موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق 

  

 سکندر آباد(نمائندہ پاکستان)شجاع آباکے د نجی بینک سے رقم لے کر نکلتے ہوئے2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق پل چھوٹی نہر کے نزدیک 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ مرنے والا راؤ شمشیر نامی بلال کالونی بستی عثمان آباد کا رہائشی تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 مقتول نے بینک سے رقم نکلوائی اور بینک سے باہران کو  نامعلوم ڈاکوؤں نے رقم چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے شمشیر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ  ایس ایچ او تھا نہ سٹی شجاع آباد عمر فاروق نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

شمشیر نامی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -