کرونا حملہ، سنیئررجسٹرار نشترہسپتال ڈاکٹر آصف سمیت 3افراد جاں بحق 

کرونا حملہ، سنیئررجسٹرار نشترہسپتال ڈاکٹر آصف سمیت 3افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان،رحیم یارخان،وہاڑی،ڈیرہ غازیخان،احمدپورسیال(وقا ئع نگار، بیورو رپورٹ، سٹی رپورٹر،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں 'نشتر ہسپتال ملتان' کی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔سیئنر رجسٹرار میڈیسن ڈاکٹر محمد آصف فرنٹ لائن پہ لڑتے لڑتے شہید ہوگئے۔وہ کورونا وائرس کے سبب کئی روز سے تشویشناک حالت میں طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں زیر علاج تھے۔ذرائع (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
کے مطابق انہوں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی دونوں خوارکیں بھی لگوا رکھی تھیں۔مگر وہ کورونا ڈیلٹا ویریئنٹ کا شکار ہوئے اور جان کی بازی ہار گئے۔نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی اور  مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 900 تک برقرار رہی ہے۔تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔اس طرح 01 اپریل 2020  سے 13 ستمبر   2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 900 ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے جن میں سے 21 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے,جبکہ کورونا کے شبہ میں 164 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے. رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 7ہزار 743 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 878 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے. ترجمان نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق داخل 312 مریضوں میں سے 284 نے موذی وائرس کے خلاف ویکسین نہیں کروا رکھی ہے جبکہ زیر علاج کورونا میں مبتلا 32 مریضوں میں سے 25 مریضوں نے بھی کورونا ویکسین نہیں لگوا رکھی ہے۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 160 نئے کیس سامنے آئے ہیں,تفصیل کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سول سیکرٹریٹ ساوتھ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملتان میں 80، وہاڑی میں 04,  لودھراں میں 03،خانیوال میں 08،  بہاولپور میں 40, بہاولنگر میں 03، رحیم یار خان میں 09، مظفر گڑھ میں 03، ڈیرہ غازیخان میں 04،   لیہ میں 01  کیس سامنے آیا ہے، یوں مجموعی طور  پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کورونا کے 160نئے کیسز سامنے آئے ہیں،ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے کرونا وارڈ میں داخل دو اور مریض جان کی بازی ہار گئے، کرونا کے333 ٹیسٹ کیے گئے،2نئے کیسز مثبت،331 نیگیٹو،85 ہو م آئسولیٹ،31مریض ہسپتال میں داخل،15مریضوں میں کرونا کاخدشہ،4 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا کے 333 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 کیسز مثبت اور 331نیگیٹو رپورٹ ہو ئے،جبکہ 85افراد نے اپنے آپ کو ہو م آئسولیٹ کر لیا ٹیچنگ ہسپتال کے کرونا وارڈ میں داخل31 مریضوں میں سے دو مریض لعل بخش اور محمد نوازجان کی بازی ہار گئے، جبکہ ہسپتال میں داخل15 مریضوں میں کرونا کا خدشہ پایا جارہا ہے اور4 مریضوں کی حالت انتہائی خطرناک ہے فوکل پرسن ڈاکٹر خالد تحسین نے کہا کہ کرونا ایک خطرناک وباء ہے حکومتی ایس او پیز پرعمل کرکے اس سے محفوظ رہاجاسکتا ہے شہری حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کوبھی محفوظ رکھیں۔لاک ڈان کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے دو روز سے کورونا کیسزمیں کمی آنا شروع ہوگئیگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 9 افراد میں تصدیق ہوئی۔تفصیل کے مطابق محکمہ ہیلتھ کی طرف سے دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق لاک ڈان کے باعث کرونا وائرس کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 9 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جنہیں ورثا کی جانب سے شیخ زید ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے ایس او پیز کے تحت گھروں میں ائیسولیٹ کر دیا۔متاثرہ افراد میں سعیدہ بی بیتنویر احمدشاہد محمودمحمد جواد حیدرعباس احمدمحمد عیسی خان عابدہ نسرین علی احمد خان اور محمد موسی خان شامل ہیں۔ محکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد 7265 اموات کی تعداد 268 جبکہ صحت یاب ہونے والے 6306افرادہیں۔ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال ڈاکٹر حفیظ اللہ خان خالد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی قسم ”ڈیلٹا“ انتہائی خطرناک ہے۔عوام کو صحیح معنوں میں اس کا ادراک نہیں ہے۔حکومت کورونا کے چوتھے وار کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے مقرر کردہ ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور سیال کا عملہ کوشاں ہے۔اس مقصد کے لیے اتوار کے علاوہ باقی تمام ایام صبح 8سے لے کررات 10بجے تک ہسپتال میں ویکسی نیشن عملہ کی موجودگی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عام طور پر دیکھنے میں آرہا ہے کہ SOPsکو ہوا میں اڑایا جارہا ہے۔SOPsسے روگردانی کورونا وائرس کو حملہ آور ہونے کی کھلی دعوت ہے۔شہری کورونا ویکسین لگوانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور اپنی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔فیس ماسک کا استعمال،سماجی فاصلے،پرہجوم جگہوں سے اجتناب،ہاتھوں کی بار بار صابن سے دھلائی جیسے اقدامات ہی کورونا وائرس سے پاک زندگی کا ضامن ہیں۔ہر شہری کو کووڈ19کے خلاف حکومتی معرکہ آرائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی زیر صدارت کورونا ویکسی نیشن اور ایس او پیز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کورونا ویکسی نیشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے اس موقع پر کہا کہ کرونا ویکسی نیشن کے حوالے سے جعلی رپورٹنگ برداشت نہیں کی جائے گی ا صل شناختی کارڈ دیکھ کر کورونا ویکسین لگائی جعل سازی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے کورونا یکسی نیشن کے تمام ریکارڈ کی ویری فیکشن کرائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کے افسران کورونا ویکسی نیشن کے تمام مراحل کی نگرانی کریں مارکیٹوں، دکانوں، میرج ہالوں اور اہم مقامات پر کریک ڈاؤن کیا جائے کورونا ویکسین نہ کرانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائے اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن، اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم اور دیگر افسران نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا عمرفاروق اور اے سی میلسی عبدالرزاق علی ڈوگر بذریعہ ویڈ یو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔
کرونا