کوٹ ادو،9سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش،شور پر ملزم فرار

کوٹ ادو،9سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش،شور پر ملزم فرار

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)18سالہ لڑکی اغوا،اوباش نے 9سالہ چرواہا بچی سے  بداخلاقی کی کوشش کی،شور پر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھانہ سٹی کوٹ ادوکے علاقہ وارڈ نمبر14اے میں صادق حسین بھٹی کی 18 سالہ بیٹی (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

سویرا بی بی کو زبیر اعوان اغوا کرکے لے گیا،تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ چک نمبر 570ٹی ڈی اے میں ولائیت علی چدھرڑ کی 9سالہ بیٹی خدیجہ بی بی گھر کے قریب بکریاں چرارہی تھی کہ اوباش افتخار حسین جٹ ورغلا کر اسے ساتھ لے گیا اور اس کے ساتھ  بداخلاقی کی کوشش کی،شور پر بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا،پولیس سٹی کوٹ ادو نے لاڑ چوک میں قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کر  2جوڑے عاقب حسین،عبدالستار،رمضانہ بی بی اور شمیم بی بی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان سے نقدی اور موبائل فون بھی قبضہ میں لے لیے،پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -