ملتان میں چور، ڈاکوسرگرم، متعدد  وارداتیں،پولیس خاموش تماشائی

ملتان میں چور، ڈاکوسرگرم، متعدد  وارداتیں،پولیس خاموش تماشائی

  

 ملتان (وقائع نگار)شہر اولیا میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا،پولیس ڈاکووں کے سامنے بے بس دکھائی دی،ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی و دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تاہم پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

 کاروائی شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سجان پور ریاض اور سرفراز سے دومسلح ڈاکو نقدی14ہزار چھین کر فرارہوگئے،تھانہ جلیل آبادکے علاقے ولایت آباد محمد فیصل سے جنرل سٹور میں چارمسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر نقدی40ہزار چھین کر لے گئے،تھانہ الپہ کے علاقے بستی بوسن محمد عمران سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی1لاکھ10ہزار لے گئے،تھانہ بستی ملوک کے علاقے موضع زین پورمحمد نعمان سے چار ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی18ہزار وموبائل چھین لیا،تھانہ نیوملتان کے علاقے بسم اللہ چوک محمد ایمان سے دوڈاکو نقدی 22ہزار لے گئے،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے اشرف کالونی محمد مجاہد سے دوڈاکو نقدی28ہزار چھین لی، واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کے بیان کے بعد کارروائی شروع کردی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -