جام پور: سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال‘بھاری نقصان  کا خدشہ، شہریوں کا شدید احتجاج  

جام پور: سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال‘بھاری نقصان  کا خدشہ، ...

  

جام پور(نامہ نگار) علاقہ مکینوں مجاہد حسین، امتیاز احمد، سچل بہزاد جاوید اقبال فضل الدین شاہد حسین شاہ زیب اقبال(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

 و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ تیس سے پینتیس سال بعد روڈ کی تعمیر کے ساڑھے تین کروڑ روپے کے فنڈز ریلیز ہوئے اللہ اللہ کر کے روڈ کے ٹینڈر لگے لیکن سب انجینئر   کی ملی بھگت سے بدعنوانیاں شروع کر دیں جو کہ انتہائی غیر معیاری اور ناقص میٹریل کا بے دریغ استعمال دھڑلے سے جاری کیا ہوا ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے سابقہ روڈ کو توڑ کر اکھاڑا گیا تھا وہی کچرا مٹی سمیت اسی روڈ پر ڈالا جا رہا ہے اور سائیڈوں پر انتہائی ناقص قسم کی دو نمبر اینٹیں لگائی جا رہی ہیں اور سائیڈوں پر مٹی بھی نہیں ڈالی جا رہی جو کہ اسٹیمیٹ کو یک جا نظر انداز کیا جا رہا ہے اور پتھر بھی بس نام کے ڈالے جا رہے ہیں کسی اور بیلچوں سے سائیڈوں پر پڑی پرانی مٹی اٹھا کر سائیڈ پر لگی اینٹوں کو سپورٹ دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر مقامی انتظامیہ نے بروقت کاروائی نہیں کی تو حکومت اور عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان لاحق ہو سکتا ہے انہوں نے اعلی حکام سے احتجاج کرتے ہوئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دریں اثنا اس حوالے سے موقف لینے کے لئے سب انجینئر مرزا تنویر احمد سے رابطہ کیا تو موصوف نے جواب دیا کہ میں صبحِ موقعہ پر ویزٹ کروں گا رہی بات کرپشن کی تو وہ ہر ٹھیکیدار کرتا ہے کیونکہ آگے افسروں کو بھی راضی کرنا پڑتا ہے۔

پرانی مٹی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -