ڈیرہ میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے عملی اقدامات شروع
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان میں سمال انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کیلئے عملی آغاز کر د یاگیا ریجنل ڈائریکٹر(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)
سلیم اللہ قیصرانی نے بتایا کہ کارپوریشن کے زیر انتظام موضع رکھ چورہٹہ تونسہ ملتان بائی پاس روڈ دانش سکول سے ملحقہ علاقے میں سمال انڈسٹریز سٹیٹ قائم کی جائے گی اور 86انڈسٹریل پلاٹس بنائے جائیں گے اے کیٹیگری میں دو کنال رقبہ پر پانچ پلاٹ، بی کیٹیگری میں ایک کنال پر 36، سی کیٹیگری میں دس مرلہ پر41 اور ڈی کیٹیگری میں پندرہ مرلہ پر چار پلاٹس بنائے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ کی سمال انڈسٹریز سٹیٹ میں کنکریٹ کی کشادہ سڑکیں، ماڈرن ویسٹ منیجمنٹ سسٹم، فائر بریگیڈ ایمبولینس سروس، ماڈرن سکیورٹی نظام، بجلی کی بلاتعطل فراہمی، چار دیواری، سوئی گیس اور دیگر سہولیات فراہم ہوں گی پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر 30ستمبر تک پلاٹ بک کرائے جاسکتے ہیں زیادہ درخواستوں پر پلاٹ کا نمبر بذریعہ قرعہ اندازی الاٹ کیا جائے گا. پلاٹ کی تخمینہ لاگت چالیس لاکھ روپے فی کنال بمعہ بجلی و گیس مقرر کی گئی ہے. نصف قیمت درخواست فارم کے ساتھ پے آرڈر اور بنک ڈرافٹ کی صورت میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کے نام جمع کرانا ہوگی بقایا قیمت چار اقساط میں ایک سال میں وصول کی جائے گی خواہشمند حضرات ایک ہزار روپے ناقابل واپسی فیس ادا کر کے درخواست فارم جس کے ساتھ الاٹمنٹ کی شرائط، تفصیلی کاغذات ہوں گے ادارہ سے حاصل اور جمع کراسکتے ہیں. ریجنل ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز نے مزید بتایاکہ درخواست فارم چیمبر آف کامرس ڈیرہ غازیخان کے ڈیسک، ویب سائیٹ www.psic.gop.pk سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ پہلے پلاٹس کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کرنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی. مزید معلومات کیلئے فون نمبر 064-9260263ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر 0649260523اور ادارہ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔
انڈسٹریل اسٹیٹ