بھارتی جیل میں تشدد سے ایک اور پاکستانی ماہی گیر جان کی بازی ہار گیا

  بھارتی جیل میں تشدد سے ایک اور پاکستانی ماہی گیر جان کی بازی ہار گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(این این آئی)بھارتی جیل میں ایک اور پاکستانی ماہی گیر کو تشدد کرکے جاں بحق کر دیا گیا،اطلاع ملتے ہی متوفی کے گھر پر صف ماتم بچھ گئی۔کراچی کے رہائشی ماہی گیر کی لاش آج منگل کوواہگہ بارڈر لاہور پہنچائی جائیگی۔بعدازاں لاہور سے کراچی منتقل کی جائے گی۔ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی کی پاکستانی ماہی گیروں کے ساتھ بھارتی جیلوں میں انسانیت سوز سلوک کی مذمت تفصیلات کے مطابق بھارتی جیل میں دوران قید پاکستانی ماہی گیر امیر حمزہ ولد جعفر احمد کو انسانیت سوز تشدد کرکے ہلاک کر دیا گیا۔جس کی میت کل منگل کے روز واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کی جائے گی۔ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے پاکستانی ماہی گیروں کے ساتھ بھارتی جیلوں میں انسانیت سوز سلوک کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہا ہے۔بھارتی حکومت معصوم پاکستانی ماہی گیروں کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک بند کرے۔
ماہی گیر جاں بحق 

مزید :

صفحہ اول -