مشتاق احمد غنی اور علی خان جدون کی کاوشوں سے ٹی ایم اے ایبٹ آباد کو مشینری فراہم 

مشتاق احمد غنی اور علی خان جدون کی کاوشوں سے ٹی ایم اے ایبٹ آباد کو مشینری ...

  

 پشاور(نیوزرپورٹر)سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ایم این اے علی خان جدون کا ایک اور شاندار اقدام،ٹی ایم اے ایبٹ آباد کو تین کروڑ روپے کی لاگت کی جدید مشینری مہیا کر دی گئی۔اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ایم این اے علی خان جدون کی کوششوں سے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد کو شہر اور مضافاتی علاقوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور سٹریٹ لائٹس مرمت کے لئے جدید مشینری فراہم کردی گئی۔اس سلسلے میں ایک  تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سپیکر مشتاق غنی اور م ایم این اے علی خان جدون کے علاوہ  تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر محمد افضل و دیگر افراد موجود تھے. اس موقع پر سپیکر مشتاق غنی نے بہمراہ ایم این اے علی خان جدون کے اپنے پیغام میں کہا کہ صوبائی حکومت نے سائنسی بنیادوں پر کوڑے کو اٹھانے اور تلف کرنے کے کام کا بیڑا اٹھایا ہے. اس حوالے سے صوبے بھر کے تمام ٹی ایم ایز کو مطلوبہ سامان, گاڑیاں و سٹاف مہیا کیا جارہا یے. تنگ گلیوں سے کوڑا اٹھانے کے لئے چھوٹے ڈمپروں کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی وجہ سے ان گلیوں میں گندگی نہ پھیلے. سٹریٹ لائٹس کی مرمت کے حوالے سے جدید مشینری مہیا کردی گئی ہے اس سے شہر کی تمام یونین کونسلوں میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت میں مزید بہتری آئیگی انہوں نے ٹی ایم او محمد افضل کی خصوصی کاوشوں کو بھی سرایا جنھوں نے شہر بھر کو صاف رکھنے میں دن رات ایک کیا ہوا ہے.

مزید :

صفحہ اول -