عوام 17ستمبر سے شروع ہونیوالی پولیو مہم میں انتظامیہ سے تعاون کریں: کمشنر پشاور

عوام 17ستمبر سے شروع ہونیوالی پولیو مہم میں انتظامیہ سے تعاون کریں: کمشنر ...

  

 پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور ڈویژن کے عوام17 ستمبر سے شروع ہونے والے پولیو مہم کوکامیاب بنانے کے لئے انتظامیہ کاساتھ دے پشاور ڈویژن کے پانچواں اضلاع میں پولیو مہم کی کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائے پولیو ٹیموں کو۔مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے  انکاری والدین کو بزریعہ جرگہ راضی کئے جائے جرگے علاقہ پٹواری، محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں اور متعلقہ پولیس پرمشتمل ہوگی حساس علاقوں کا۔خود دورہ کرونگا تمام پولیو ورکرز کی کرونا ویکسینیشن خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان نے محسود نے پولیو مہم کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں پشاور ڈویژن کے پانچواں اضلاع پشاور، نوشہرہ،چارسدہ، مہمند اور ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز  ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسرز ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلی آفسران نے شرکت کی   اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن کو  پچھلے پولیو مہم کی کارکردگی اور 17 ستمبر سے شروع ہونے والے پولیو مہم کیلئے تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے انکاری والدین کی تعداد میں نمایاں کمی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں کوششوں پر تمام اضلاع اور خصوصا  ضلع مہمند میں انکاری والدین کی تعداد صفر پر آنے پر ڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب اور اس کی ٹیم کو۔خصوصی شاباش دی انہوں نے 17 ستمبر سے شروع ہونے والی مہم کو۔کامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی طے کرنے اور مہم کو۔کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کئے۔

مزید :

صفحہ اول -