دیگر شہروں کی طرح سکھر میں اساتذہ کی بھرتی کے عمل کا آغاز 

دیگر شہروں کی طرح سکھر میں اساتذہ کی بھرتی کے عمل کا آغاز 

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں اساتذہ کی بھرتی کے عمل کا آغاز،سکھرسمیت چھ ڈویژنوں میں تحریری ٹیسٹ کا انعقاد،ساڑھے چھیالیس ہزار پوسٹوں  کیلئے تین لاکھ چھیاسی ہزار امیدوار میدان میں آگئے،مراکزپر امیدواروں کا رش،سیکیورٹی کے سخت انتظامات۔تفصیلات کے مطابق سکھر سمیت سندھ بھر میں پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی کی بھرتی کے لیے آئی بی اے سکھر کے زیر اہتمام بھرتیوں کے عمل کا آغاز آج سے کردیا گیاہے آئی بی اے سکھر کے حکام کے مطابق پی ایس ٹی کی 32ہزار 549 اور جے ایس ٹی کی 14 ہزار 39 اسامیوں کے لیے  تحریری ٹیسٹ لیے جارہے ہیں جس کے لیے آئی بی اے کے پاس تین لاکھ چھیاسی ہزار دو سو ستر سے زائد درخواستیں آئی ہیں امیدواروں سے تحریری ٹیسٹ کے لیے سکھر،لاڑکانہ،حیدرآباد،کراچی،نواب شاہ اور میرپورخاص ڈویژنوں میں مراکز قائم کردیئے گئے آئی بی اے حکام۔کے مطابق تحریری ٹیسٹ کو مکمل طور پر شفاف بنانے اور کسی امیدوار کی جگہ کوئی اور ٹیسٹ نہ دے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انسر شیٹ پر امیدوار کا نام اور فوٹو تک دیا گیا ہے دوسری جانب تحریری ٹیسٹ کے آغاز پرمراکز کے اندر اور باہر امیدواروں کا رش دیکھنے میں آرہاہے مراکز میں کورونا ایس او پیز کا بھی خاص خیال رکھا گیاہے،تحریری ٹیسٹ کے موقع پرمراکز کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -