ریلوے پولیس کی کارروائی،مسروقہ سامان برآمد،ملزم گرفتار 

ریلوے پولیس کی کارروائی،مسروقہ سامان برآمد،ملزم گرفتار 

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)روہڑی ریلوے پولیس کی کارروائی، علی واہن کباڑ کی دکان  سے ریلوے کا مسروقہ لوہا برآمد، لوہا اورٹرک کو تحویل میں لے لیا،ایک ملزم  گرفتار دوفرار،مقدمہ درج، ایس پی ریلوے سکھرڈویژنن کا پولیس پارٹی کے تعریفی اسناد دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس روہڑی نے ایس ایچ او ریلوے تھانہ روہڑی الطاف حسین کی نگرانی میں  روہڑی کے قریب علی واہن بائی پاس پر موجود کباڑ کی دکان پر چھاپہ مارا جہاں کباڑ کی دکان سے دیگر سامان سمیت ٹرک میں ریلوے کا لوہا لوڈ کیا جارہا تھا ریلوے پولیس نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے ٹرک کوتحویل میں لے لیا اور ایک شخص کو لوہاچوری کے الزام میں گرفتار کرلیا قبل ازیں پولیس کو دیکھتے ہی دوافراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اس سلسلے میں ایس ایچ او ریلوے تھانہ روہڑی الطاف حسین نے تصدیق کی کہ ٹرک کوان لوڈ کیا گیاتو ریل کا بڑے پیمانے پرمسروقہ لوہا22 عدد لائن کے ٹکرے مختلف سائزکے جن کی پیمائش 114.9 فٹ،120 عدد ٹی بلٹ،40 عدد پِن،74 عدد گلے لوئے کی کیل،28 عدد چابی،7 عدد پلیٹ جوڑ،5 عدد پلیٹ کٹ،27 عدد انکر پلیٹ،6 عدد فش پلیٹ،5عدد ٹی بار،11عدد بیرنگ پلیٹ،3عدد انکر ڈبل،1 عدد اسٹیل سلیپر،1عدد CST سلیپر،3 عدد اسکرو پن کپلین،9 عدد بریکٹ،2عدد فلوٹنگ لیور،50 عدد بریک شو key، 40 عدد بریک بلاک، ریلوے میٹریل برآمد کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ دیگر فرارملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں دوسری جانب ایس پی ریلوے پولیس سکھر ڈیثرن امجدمنظور نے کامیاب کاروائی پر پولیس پارٹی کو شاباش کا پیغام دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -