امریکا کا سندھ کی عوام کیلئے فائزر ویکسین کی 3لاکھ سے زائد خوراکوں کا عطیہ

  امریکا کا سندھ کی عوام کیلئے فائزر ویکسین کی 3لاکھ سے زائد خوراکوں کا عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کراچی (آئی این پی)امریکا نے سندھ کے لیے فائزر ویکسین کی 3لاکھ 20ہزار خوراکیں عطیہ کردیں،امریکی قونصل جنرل مارک آسٹرو نے ویکسین وزیرصحت سندھ کے حوالے کیں،خوراکیں امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے 66لاکھ فائزر ویکسین کا حصہ ہیں، کوویڈ ویکسین کی چوتھی قسط سے پاکستان کو ملی ویکسین کی تعداد ایک کروڑ 6 لاکھ ہوچکی ہے،امریکی قونصل جنرل مارک آسٹرو نے کہا کہ کوویڈکیخلاف پاکستانی عوام کیساتھ مل کرکام کرنے پر فخر ہے، عطیہ پاکستانی عوام کی زندگیاں بچانے اور وبا کے خاتمے کے لیے ہے،انہوں نے کہا کہ ایسی دنیا کی تعمیر جاری رکھیں گے جو متعدی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکے، کوویڈ سے متعلق پاکستان کی ساڑھے 5کروڑ ڈالرسے زائد کی اعانت کی ہے۔
امریکا